مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عبد الله بن عمر— عبداللہ بن عمر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ باب: عبداللہ بن عمر کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْعَبْدِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ ، عَنْ عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ جَعْفَرٍ ، قَالَ : حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ عُمَيْرٍ الْأَنْصَارِيِّ ، قَالَ : جَلَسْتُ إِلَى عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ ، وَأَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، فَقَالَ أَحَدُهُمَا : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : يَبْلُغُ الْعَرَقُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مِنَ النَّاسِ ، فَقَالَ : يَعْنِي أَحَدُهُمَا : إِلَى شَحْمَةِ أُذُنِهِ ، وَقَالَ الْآخَرُ : إِلَى أَنْ يُلْجِمَهُ .
فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ : هَكَذَا ، وَوَصَفَ أَبُو عَاصِمٍ فَأَمَرَّ إِصْبَعَهُ مِنْ شَحْمَةِ أُذُنِهِ إِلَى فِيهِ ، هَذَا وَذَاكَ سَوَاءٌ .
سعید بن عمیر انصاری رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں سیدنا عبد اللہ بن عمر اور سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہما کی مجلس میں بیٹھا ہوا تھا، تو ان دونوں میں سے ایک نے کہا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”قیامت کے دن لوگوں کو پسینہ اس قدر آئے گا کہ“ ان میں سے ایک نے کہا: ”ان کے کانوں کی لو تک پہنچ جائے گا“ جبکہ دوسرے نے کہا: ”یہاں تک کہ وہ انہیں لگام کی طرح ڈھانپ لے گا (یعنی منہ تک آ جائے گا)“، تو سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اسی طرح ہے“، اور ابو عاصم رحمہ اللہ نے اس کی کیفیت بیان کرتے ہوئے اپنی انگلی کان کی لو سے لے کر اپنے منہ تک پھیری اور کہا کہ یہ اور وہ دونوں مقدار میں برابر ہی ہیں۔