مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عبد الله بن عمر— عبداللہ بن عمر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ باب: عبداللہ بن عمر کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 5712
حَدَّثَنَا أَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ فُضَيْلِ بْنِ عِيَاضٍ، حَدَّثَنَا مُؤَمَّلُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ، حَدَّثَنَا ثُوَيْرٌ، قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ، رَفَعَ الْحَدِيثَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ: «إِنَّ أَدْنَى أَهْلِ الْجَنَّةِ مَنْزِلَةً مَنْ يَنْظُرُ إِلَى خِبَائِهِ، وَخَدَمِهِ، وَنَعِيمِهِ، وَسُرُرِهِ مَسِيرَةَ أَلْفِ سَنَةٍ، وَأَكْرَمَهُمْ إِلَى اللَّهِ مَنْ يَنْظُرُ إِلَى اللَّهِ بُكْرَةً وَعَشِيًّا» ثُمَّ تَلَا هَذِهِ الْآيَةَ: {وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ نَاضِرَةٌ إِلَى رَبِّهَا نَاظِرَةٌ} [القيامة: 23]ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اہلِ جنت میں سب سے کم تر مرتبے والا وہ شخص ہو گا جو اپنے خیموں، اپنے خادموں، اپنی نعمتوں اور اپنے تختوں کو ایک ہزار سال کی مسافت تک دیکھے گا، اور اللہ کے نزدیک ان میں سب سے زیادہ معزز وہ ہو گا جو صبح و شام اللہ تعالیٰ کے دیدار سے مشرف ہو گا“ پھر آپ ﷺ نے یہ آیتِ مبارکہ تلاوت فرمائی: ﴿وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ نَاضِرَةٌ * إِلَى رَبِّهَا نَاظِرَةٌ﴾ ”اس دن بہت سے چہرے شاداب و ترو تازہ ہوں گے، اپنے رب کی طرف دیکھ رہے ہوں گے“۔