مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عبد الله بن عمر— عبداللہ بن عمر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ باب: عبداللہ بن عمر کی مرویات کا بیان۔
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى الْمَوْصِلِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنِ ابْنِ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّ ابْنَ عُمَرَ كَانَ يُزَاحِمُ عَلَى الرُّكْنَيْنِ ، فَقُلْتُ : يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، إِنِّي رَأَيْتُكَ تُزَاحِمُ عَلَى الرُّكْنَيْنِ زِحَامًا مَا رَأَيْتُ أَحَدًا مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُزَاحِمُ عَلَيْهِ ؟ . قَالَ : إِنْ أَفْعَلْ فَقَدْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : مَسْحُهُمَا كَفَّارَةٌ لِلْخَطَايَا . وَسَمِعْتُهُ يَقُولُ : مَنْ طَافَ بِالْبَيْتِ أُسْبُوعًا فَأَحْصَاهُ ، كَانَ لَهُ كَعِتْقِ رَقَبَةٍ . وَسَمِعْتُهُ يَقُولُ : لَا يَضَعُ قَدَمًا وَلَا يَرْفَعُ أُخْرَى إِلَّا حَطَّ اللهُ عَنْهُ بِهَا خَطِيئَةً ، وَكَتَبَ لَهُ بِهَا حَسَنَةً ، وَرُفِعَتْ لَهُ بِهَا دَرَجَةٌ .
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ عبید بن عمیر رحمہ اللہ نے ان سے عرض کیا کہ اے ابو عبدالرحمن! میں آپ کو بیت اللہ کے دونوں کونوں (حجرِ اسود اور رکنِ یمانی) پر اس قدر ازدحام کرتے دیکھتا ہوں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کے اصحاب میں سے کسی اور کو اس طرح کرتے نہیں دیکھا؟ تو سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”اگر میں ایسا کرتا ہوں تو اس کی وجہ یہ ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: «مَسْحُهُمَا كَفَّارَةٌ لِلْخَطَايَا» ”ان دونوں کا مسح کرنا گناہوں کا کفارہ ہے“ اور میں نے آپ ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: «مَنْ طَافَ بِالْبَيْتِ أُسْبُوعًا فَأَحْصَاهُ كَانَ لَهُ كَعِتْقِ رَقَبَةٍ» ”جس نے بیت اللہ کے سات چکر لگا کر طواف مکمل کیا تو اسے ایک غلام آزاد کرنے کے برابر ثواب ملے گا“ نیز میں نے آپ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے بھی سنا: «لَا يَضَعُ قَدَمًا وَلَا يَرْفَعُ أُخْرَى إِلَّا حَطَّ اللَّهُ عَنْهُ بِهَا خَطِيئَةً وَكَتَبَ لَهُ بِهَا حَسَنَةً وَرُفِعَتْ لَهُ بِهَا دَرَجَةٌ» ”وہ اپنا جو قدم بھی زمین پر رکھتا اور جو قدم بھی اٹھاتا ہے، اللہ تعالیٰ اس کے بدلے اس کا ایک گناہ مٹا دیتا ہے، اس کے لیے ایک نیکی لکھ دیتا ہے اور اس کی وجہ سے اس کا ایک درجہ بلند فرما دیتا ہے۔““