مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عبد الله بن عمر— عبداللہ بن عمر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ باب: عبداللہ بن عمر کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنِ ابْنِ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَنْ شَرِبَ الْخَمْرَ لَمْ تُقْبَلْ لَهُ صَلَاةٌ أَرْبَعِينَ صَبَاحًا ، فَإِنْ تَابَ تَابَ اللهُ عَلَيْهِ ، وَإِنْ عَادَ لَمْ تُقْبَلْ لَهُ صَلَاةٌ أَرْبَعِينَ صَبَاحًا ، فَإِنْ تَابَ تَابَ اللهُ عَلَيْهِ ، فَإِنْ عَادَ لَمْ تُقْبَلْ لَهُ صَلَاةٌ أَرْبَعِينَ صَبَاحًا ، فَإِنْ تَابَ تَابَ اللهُ عَلَيْهِ ، فَإِنْ عَادَ الرَّابِعَةَ لَمْ تُقْبَلْ لَهُ أَرْبَعِينَ صَبَاحًا ، فَإِنْ تَابَ لَمْ يَتُبِ اللهُ عَلَيْهِ ، وَسَقَاهُ مِنْ نَهَرِ الْخَبَالِ ، فَقِيلَ : يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، وَمَا نَهَرُ الْخَبَالِ ؟ قَالَ : نَهَرٌ مِنْ صَدِيدِ أَهْلِ النَّارِ .
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص نے شراب پی، اس کی چالیس دن تک نماز قبول نہیں کی جائے گی، پس اگر وہ توبہ کر لے تو اللہ عزوجل اس کی توبہ قبول فرما لے گا، پھر اگر اس نے دوبارہ وہی حرکت کی تو چالیس دن تک اس کی نماز قبول نہیں ہوگی، اگر توبہ کر لے گا تو اللہ اس کی توبہ قبول فرما لے گا، پھر اگر وہ تیسری مرتبہ پیے گا تو چالیس دن تک اس کی نماز قبول نہیں ہوگی، اگر توبہ کر لے تو اللہ اس کی توبہ قبول فرما لے گا، لیکن اگر اس نے چوتھی مرتبہ ایسا کیا تو چالیس دن تک اس کی نماز قبول نہیں کی جائے گی، پھر اگر وہ توبہ بھی کرے گا تو اللہ اس کی توبہ قبول نہیں فرمائے گا اور اسے ’نہرِ خبال‘ سے سیراب کرے گا۔“ (سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ سے) دریافت کیا گیا: ”اے ابوعبدالرحمن! یہ نہرِ خبال کیا ہے؟“ تو انہوں نے فرمایا: ”یہ جہنمیوں کے اجسام سے نچوڑی گئی پیپ اور لہو کی ایک نہر ہے۔“