مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عبد الله بن عمر— عبداللہ بن عمر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ باب: عبداللہ بن عمر کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 5670
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ، حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ كُلَيْبٍ، عَنْ مُحَارِبِ بْنِ دِثَارٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، أَنَّهُ كَانَ يَرْفَعُ يَدَيْهِ كُلَّمَا رَكَعَ وَكُلَّمَا رَفَعَ، فَقُلْتُ: مَا هَذَا؟ فَقَالَ: «كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم إِذَا قَامَ فِي الرَّكْعَتَيْنِ كَبَّرَ وَرَفَعَ يَدَيْهِ»ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ وہ جب بھی رکوع کرتے اور جب بھی رکوع سے سر اٹھاتے تو اپنے دونوں ہاتھ بلند کرتے تھے، تو محارب بن دثار رحمہ اللہ نے ان سے پوچھا کہ ”یہ کیا ہے؟“ تو انہوں نے جواب دیا کہ ”رسول اللہ ﷺ جب دو رکعتیں مکمل کر کے (تیسری کے لیے) کھڑے ہوتے تو تکبیر کہتے اور اپنے دونوں ہاتھ اٹھاتے تھے۔“