مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عبد الله بن عمر— عبداللہ بن عمر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ باب: عبداللہ بن عمر کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ مُحَمَّدٍ النَّاقِدُ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ ، سَأَلْنَاهُ عَنْ رَجُلٍ طَافَ بِالْبَيْتِ وَلَمْ يَطُفْ بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ فِي عُمْرَةٍ ، أَيَأْتِي امْرَأَتَهُ ؟ . قَالَ : لَا ، وَسَأَلُوا ابْنَ عُمَرَ عَنْهُ ، فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ : قَدِمَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَطَافَ بِالْبَيْتِ سَبْعًا ، وَصَلَّى خَلْفَ الْمَقَامِ رَكْعَتَيْنِ ، وَطَافَ بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ ، وَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللهِ أُسْوَةٌ حَسَنَةٌ .
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، ہم نے ان سے اس شخص کے متعلق دریافت کیا جس نے عمرہ کے دوران بیت اللہ کا طواف تو کر لیا ہو لیکن صفا و مروہ کے درمیان سعی نہ کی ہو کہ کیا وہ (حلال ہو کر) اپنی اہلیہ کے پاس جا سکتا ہے؟ تو انہوں نے فرمایا: ”نہیں۔“ اور لوگوں نے یہی مسئلہ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے بھی پوچھا تو انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ مکہ تشریف لائے، بیت اللہ کے سات چکر لگائے، مقامِ ابراہیم کے پیچھے دو رکعت نماز ادا فرمائی اور صفا و مروہ کے درمیان سعی کی“، اور یقیناً تمہارے لیے ﴿لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللَّهِ أُسْوَةٌ حَسَنَةٌ﴾ ”اللہ کے رسول ﷺ کی ذاتِ مبارکہ میں بہترین نمونہ موجود ہے“۔