مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عبد الله بن عمر— عبداللہ بن عمر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ باب: عبداللہ بن عمر کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 5633
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبَّادٍ الْمَكِّيُّ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّهُ قَالَ لِإِنْسَانٍ كَانَ كَثِيرَ الْأَكْلِ : إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : الْمُؤْمِنُ يَأْكُلُ فِي مِعَاءٍ وَاحِدٍ ، وَالْكَافِرُ يَأْكُلُ فِي سَبْعَةِ أَمْعَاءٍ .
فَقَالَ الرَّجُلُ : أَمَّا أَنَا فَأُومِنُ بِاللهِ وَرَسُولِهِ .
ترجمہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے ایک ایسے شخص سے، جو بسیار خور تھا، کہا کہ بلاشبہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے: ”مومن ایک ہی آنت میں کھاتا ہے جبکہ کافر سات آنتوں میں کھاتا ہے“، تو اس شخص نے (یہ سن کر) عرض کیا: ”بہر کیف میں تو اللہ اور اس کے رسول پر ایمان رکھتا ہوں“۔