مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عبد الله بن عمر— عبداللہ بن عمر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ باب: عبداللہ بن عمر کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 5635
حَدَّثَنَا غَسَّانُ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ شَقِيقٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ ، سَأَلَ رَجُلٌ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، عَنْ صَلَاةِ اللَّيْلِ - وَأَنَا بَيْنَهُمَا - قَالَ : فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَثْنَى مَثْنَى ، فَإِذَا خَشِيتَ الصُّبْحَ ، فَصَلِّ رَكْعَةً ، وَرَكْعَتَيْنِ قَبْلَ الْغَدَاةِ .
ترجمہ
سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک شخص نے نبی کریم ﷺ سے رات کی نماز کے بارے میں دریافت کیا جبکہ میں ان دونوں کے درمیان (موجود) تھا، تو نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”(رات کی نماز) دو دو رکعت ہے، پھر جب تمہیں صبح ہو جانے کا اندیشہ ہو تو ایک رکعت (بطورِ وتر) پڑھ لیا کرو، اور صبح کی نماز سے پہلے بھی دو رکعتیں ادا کیا کرو۔“