مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عبد الله بن عمر— عبداللہ بن عمر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ باب: عبداللہ بن عمر کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 5543
وَعَنْ أَبِيهِ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : لَا حَسَدَ إِلَّا فِي اثْنَتَيْنِ : رَجُلٌ آتَاهُ اللهُ الْقُرْآنَ ، فَهُوَ يَقُومُ بِهِ آنَاءَ اللَّيْلِ وَآنَاءَ النَّهَارِ ، وَرَجُلٍ آتَاهُ اللهُ مَالًا ، فَهُوَ يُنْفِقُهُ آنَاءَ اللَّيْلِ وَآنَاءَ النَّهَارِ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”رشک صرف دو صورتوں میں (جائز) ہے: ایک وہ شخص جسے اللہ تعالیٰ نے قرآن کی نعمت عطا فرمائی تو وہ رات کی ساعتوں اور دن کے اوقات میں اس کے ساتھ (نماز میں) قیام کرتا ہے، اور دوسرا وہ شخص جسے اللہ تعالیٰ نے مال و دولت سے نوازا تو وہ اسے رات اور دن کی گھڑیوں میں (اللہ کی راہ میں) خرچ کرتا ہے۔“