مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عبد الله بن عمر— عبداللہ بن عمر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ باب: عبداللہ بن عمر کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 5544
وَعَنْ أَبِيهِ ، يَبْلُغُ بِهِ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ، قَالَ : خَمْسٌ مِنَ الدَّوَابِّ لَا جُنَاحَ عَلَى مَنْ قَتَلَهُنَّ فِي الْإِحْرَامِ ، وَالْحَرَمِ : الْغُرَابُ ، وَالْفَأْرَةُ ، وَالْعَقْرَبُ ، وَالْكَلْبُ الْعَقُورُ ، قَالَ سُفْيَانُ : وَالْأَسَدُ ، وَالذِّئْبُ ، وَالزُّنْبُورُ الْعَقُورُ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”پانچ جانور ایسے ہیں کہ اگر کوئی شخص حالتِ احرام میں ہو یا حدودِ حرم میں ہو، انہیں قتل کرنے والے پر کوئی گناہ نہیں ہے: کوا، چوہا، بچھو اور کاٹنے والا (درندہ) کتا۔“ اور امام سفیان رحمہ اللہ نے اپنی روایت میں شیر، بھیڑیے اور ڈنک مارنے والی بھڑ کا بھی تذکرہ کیا ہے۔