مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عبد الله بن عمر— عبداللہ بن عمر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ باب: عبداللہ بن عمر کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ الْقَوَارِيرِيُّ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ، قَالَ : اقْتُلُوا الْحَيَّاتِ ، وَاقْتُلُوا ذَا الطُّفْيَتَيْنِ ، وَالْأَبْتَرَ ، فَإِنَّهُمَا يُذْهِبَانِ الْبَصَرَ ، وَيُسْقِطَانِ الْحَبَلَ ، قَالَ عَبْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ : فَبَيْنَا أَنَا أُطَارِدُ حَيَّةً إِذْ رَآنِي أَبُو لُبَابَةَ ، فَقَالَ أَبُو لُبَابَةَ ... فَقُلْتُ : إِنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَمَرَ بِقَتْلِهَا ، فَقَالَ أَبُو لُبَابَةَ : إِنَّهُ نَهَى بَعْدَ ذَلِكَ .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”سانپوں کو مار ڈالا کرو، اور خاص طور پر پیٹھ پر دو سفید دھاریوں والے سانپ اور دُم کٹے (چھوٹی دُم والے) سانپ کو ضرور مارو، کیونکہ یہ دونوں بینائی زائل کر دیتے ہیں اور حمل گرا دیتے ہیں۔“ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ میں ایک سانپ کا پیچھا کر رہا تھا کہ سیدنا ابو لبابہ رضی اللہ عنہ نے مجھے دیکھ لیا اور (اسے مارنے سے منع) فرمایا، تو میں نے عرض کیا: ”رسول اللہ ﷺ نے تو انہیں مارنے کا حکم دیا ہے۔“ اس پر سیدنا ابو لبابہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”آپ ﷺ نے اس کے بعد (گھروں میں رہنے والے سانپوں کو مارنے سے) منع فرما دیا تھا۔“