مسند أبي يعلى الموصلي
مسند علي بن أبي طالب رضي الله عنه— علی بن ابی طالب کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: علی بن ابی طالب کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا أَبُو مُوسَى ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَرْوَانَ الْعُقَيْلِيُّ ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ أَبِي حَفْصَةَ ، عَنْ عِكْرِمَةَ قَالَ : قَالَ عَلِيٌّ : لَمَّا انْجَلَى النَّاسُ عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ أُحُدٍ ، نَظَرْتُ فِي الْقَتْلَى فَلَمْ أَرَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقُلْتُ : وَاللهِ مَا كَانَ لِيَفِرَّ ، وَمَا أَرَاهُ فِي الْقَتْلَى ، وَلَكِنْ أَرَى اللهَ غَضِبَ عَلَيْنَا بِمَا صَنَعْنَا فَرَفَعَ نَبِيَّهُ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَمَا فِيَّ خَيْرٌ مِنْ أَنْ أُقَاتِلَ حَتَّى أُقْتَلَ ، فَكَسَرْتُ جَفْنَ سَيْفِي ثُمَّ حَمَلْتُ عَلَى الْقَوْمِ فَأَفْرَجُوا لِي ، فَإِذَا أَنَا بِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَهُمْ .
عکرمہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”جب غزوہِ احد کے دن لوگ رسول اللہ ﷺ کے گرد سے منتشر ہو گئے تو میں نے مقتولین میں (آپ ﷺ کو) تلاش کیا مگر مجھے رسول اللہ ﷺ نظر نہ آئے، تو میں نے (اپنے جی میں) کہا: اللہ کی قسم! آپ ﷺ پیٹھ پھیر کر بھاگنے والے نہ تھے اور مقتولین میں بھی میں آپ ﷺ کو نہیں دیکھ رہا، بلکہ میرا گمان یہ ہے کہ جو کچھ ہم نے کیا اس کی وجہ سے اللہ تعالیٰ ہم پر غضب ناک ہوا اور اپنے نبی ﷺ کو (اوپر) اٹھا لیا، چنانچہ اب میرے حق میں اس سے بہتر کوئی بات نہیں کہ میں (دشمن سے) لڑوں یہاں تک کہ قتل کر دیا جاؤں، پھر میں نے اپنی تلوار کی نیام توڑ ڈالی اور مشرکین کے گروہ پر زوردار حملہ کیا تو وہ میرے سامنے سے چھٹ گئے اور اچانک میں نے رسول اللہ ﷺ کو ان کے درمیان (موجود) پایا۔“