مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عبد الله بن مسعود— عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ باب: عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ بِشْرٍ، وَالْعَبَّاسِ بْنِ الْفَضْلِ قَالَا: حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ، حَدَّثَنَا قَتَادَةُ، عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: بَيْنَمَا نَحْنُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فِي بَعْضِ أَسْفَارِهِ إِذْ سَمِعْنَا مُنَادِيًا يُنَادِي: اللَّهُ أَكْبَرُ، اللَّهُ أَكْبَرُ، فَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم: «عَلَى الْفِطْرَةِ»، فَقَالَ: أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، فَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم: «خَرَجَ مِنَ النَّارِ»، فَابْتَدَرْنَاهُ، فَإِذَا هُوَ صَاحِبُ مَاشِيَةٍ أَدْرَكَتْهُ الصَّلَاةُ فَنَادَى لَهَاسیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم رسول اللہ ﷺ کے ہمراہ آپ کے کسی سفر میں موجود تھے کہ اچانک ہم نے ایک ندا دینے والے کی آواز سنی جو پکار رہا تھا: «اللَّهُ أَكْبَرُ، اللَّهُ أَكْبَرُ» ”اللہ سب سے بڑا ہے، اللہ سب سے بڑا ہے“، تو نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”(یہ شخص دینِ) فطرت پر ہے“، پھر اس نے پکارا: «أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ» ”میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں، میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں“، تو نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”یہ (شخص) آگ سے نکل گیا“، پس ہم (یہ صورتحال دیکھنے کے لیے) اس کی طرف تیزی سے لپکے تو دیکھا کہ وہ ایک مویشی چرانے والا چرواہا تھا جس کے پاس نماز کا وقت ہو گیا تھا تو اس نے نماز کے لیے اذان دی تھی۔