مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عبد الله بن مسعود— عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ باب: عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 5393
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي بُكَيْرٍ ، حَدَّثَنَا الْمَسْعُودِيُّ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ جَعْدَةَ ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ ، قَالَ : سُئِلَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ لَيْلَةِ الْقَدْرِ ، فَقَالَ : أَيُّكُمْ يَذْكُرُ لَيْلَةَ الصَّهْبَاوَاتِ ؟ قَالَ : فَقَالَ عَبْدُ اللهِ : أَنَا بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي يَا رَسُولَ اللهِ ، وَبِيَدِي تُمَيْرَاتٌ أَتَسَحَّرُ بِهِنَّ ، وَأَنَا مُسْتَتِرٌ مِنَ الْفَجْرِ ، حَتَّى طَلَعَ الْفَجْرُ ، وَذَلِكَ لَيْلَةَ سَبْعٍ وَعِشْرِينَ إِنْ شَاءَ اللهُ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ سے شبِ قدر کے متعلق دریافت کیا گیا تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تم میں سے کسے سرخی مائل ٹیلوں والی رات یاد ہے؟“ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے عرض کی: ”اللہ کے رسول! میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، مجھے یاد ہے، اس وقت میرے ہاتھ میں چند چھوٹی کھجوریں تھیں جن سے میں سحری کر رہا تھا اور میں (طلوعِ) فجر سے خود کو اوجھل کر رہا تھا یہاں تک کہ فجر طلوع ہو گئی، اور وہ «إِنْ شَاءَ اللَّهُ» ”اگر اللہ نے چاہا“ تو ستائیسویں رات تھی۔“