مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عبد الله بن مسعود— عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ باب: عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 5367
وَعَنْ عَفَّانَ ، حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا إِسْحَاقَ يُحَدِّثُ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ ، قَالَ : حَجَجْنَا مَعَ ابْنِ مَسْعُودٍ حَتَّى إِذَا طَلَعَ أَوَّلُ الْفَجْرِ قَامَ فَصَلَّى الْغَدَاةَ ، قَالَ : فَقُلْتُ لَهُ : مَا كُنْتَ تُصَلِّي هَذِهِ الصَّلَاةَ هَذِهِ السَّاعَةَ ؟ وَكَانَ يُسْفِرُ بِالصَّلَاةِ ، قَالَ : إِنِّي رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُصَلِّي فِي هَذَا الْيَوْمِ ، فِي هَذَا الْمَكَانِ يُصَلِّي هَذِهِ السَّاعَةَ ، يَعْنِي : بِجَمْعٍ .
ترجمہ
سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، عبد الرحمن بن یزید رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ہم نے سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ کے ساتھ حج کیا، یہاں تک کہ جب صبحِ صادق طلوع ہوئی تو آپ کھڑے ہوئے اور نمازِ فجر ادا کی، وہ کہتے ہیں کہ میں نے ان سے عرض کی: ”آپ یہ نماز اس وقت (اتنی جلدی) تو نہیں پڑھا کرتے تھے؟“ اور آپ (عام طور پر) خوب اجالے میں نماز ادا فرمایا کرتے تھے، تو سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”بے شک میں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا کہ آپ ﷺ نے اس دن، اس مقام پر، اسی وقت میں نماز ادا فرمائی تھی“، یعنی مزدلفہ میں۔