مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عبد الله بن مسعود— عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ باب: عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 5368
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُوسَى ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ صَالِحٍ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ زِرٍّ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ ، قَالَ : كَانَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُصَلِّي ، فَإِذَا سَجَدَ وَثَبَ الْحَسَنُ وَالْحُسَيْنُ عَلَى ظَهْرِهِ ، فَإِذَا أَرَادُوا أَنْ يَمْنَعُوهُمَا أَشَارَ إِلَيْهِمْ : أَنْ دَعُوهُمَا ، فَلَمَّا قَضَى الصَّلَاةَ وَضَعَهُمَا فِي حِجْرِهِ ، وَقَالَ : مَنْ أَحَبَّنِي فَلْيُحِبَّ هَذَيْنِ .
ترجمہ
سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نماز ادا فرما رہے تھے، پس جب آپ ﷺ سجدہ ریز ہوئے تو سیدنا حسن اور سیدنا حسین رضی اللہ عنہما آپ ﷺ کی پشتِ مبارک پر سوار ہو گئے، جب لوگوں نے انہیں روکنے کی کوشش کی تو آپ ﷺ نے ان کی جانب اشارہ فرمایا کہ ”ان دونوں کو چھوڑ دو (یعنی نہ روکو)“، پھر جب آپ ﷺ نماز سے فارغ ہوئے تو آپ ﷺ نے ان دونوں کو اپنی گود مبارک میں بٹھا لیا اور ارشاد فرمایا: «مَنْ أَحَبَّنِي فَلْيُحِبَّ هَذَيْنِ» ”جو شخص مجھ سے محبت کرتا ہے، اسے چاہیے کہ وہ ان دونوں سے بھی محبت کرے۔“