مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عبد الله بن مسعود— عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ باب: عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 5337
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُوسَى، حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ، حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ الشَّيْبَانِيُّ قَالَ: أَتَيْتُ زِرَّ بْنَ حُبَيْشٍ قَالَ: فَأُلْقِيَتْ عَلَيَّ مَحَبَّةٌ مِنْهُ، وَعِنْدَهُ شَبَابٌ، فَقَالُوا لِي: سَلْهُ {فَكَانَ قَابَ قَوْسَيْنِ أَوْ أَدْنَى} [النجم: 9] فَسَأَلْتُهُ، فَقَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ: «إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم رَأَى جِبْرِيلَ وَلَهُ سِتُّمِائَةِ جَنَاحٍ»ترجمہ
ابو اسحاق الشیبانی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں زر بن حبیش رحمہ اللہ کی خدمت میں حاضر ہوا تو میرے دل میں ان کی محبت پیدا ہوگئی، ان کے پاس کچھ نوجوان بیٹھے تھے، انہوں نے مجھ سے کہا کہ ان سے اس آیت ﴿فَكَانَ قَابَ قَوْسَيْنِ أَوْ أَدْنَى﴾ کے متعلق دریافت کریں، چنانچہ میں نے ان سے سوال کیا تو انہوں نے بتایا کہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”بے شک رسول اللہ ﷺ نے جبرائیل علیہ السلام کو (ان کی اصل صورت میں) دیکھا جبکہ ان کے چھ سو پر تھے۔“