مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عبد الله بن مسعود— عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ باب: عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُوسَى ، حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ ، قَالَ : لَيْسَ أَبُو عُبَيْدَةَ ذَكَرَهُ ، وَلَكِنْ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْأَسْوَدِ ، أُرَاهُ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ ، قَالَ : أَتَى النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْغَائِطَ وَأَمَرَنِي أَنْ آتِيَهُ بِثَلَاثَةِ أَحْجَارٍ ، فَأَخَذْتُ حَجَرَيْنِ وَالْتَمَسْتُ الثَّالِثَ فَلَمْ أَجِدْهُ ، فَأَخَذْتُ رَوْثَةً فَأَتَيْتُ بِهِنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ، فَأَخَذَ الْحَجَرَيْنِ وَأَلْقَى الرَّوْثَةَ ، وَقَالَ : هَذِهِ رِكْسٌ .
ابواسحاق رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ اسے ابوعبیدہ رحمہ اللہ نے ذکر نہیں کیا بلکہ عبدالرحمن بن الاسود رحمہ اللہ نے بیان کیا، اور میرا گمان ہے کہ انہوں نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت کیا کہ ”نبی کریم ﷺ قضائے حاجت کے لیے تشریف لے گئے اور مجھے حکم دیا کہ میں آپ ﷺ کے پاس استنجا کے لیے تین پتھر لے کر آؤں، پس میں نے دو پتھر تلاش کر لیے مگر تیسرا مجھے نہ مل سکا، چنانچہ میں نے لید کا ایک خشک ٹکڑا اٹھا لیا اور وہ سب لے کر نبی کریم ﷺ کی خدمتِ اقدس میں حاضر ہوا، آپ ﷺ نے دونوں پتھر تھام لیے اور لید کو پھینک دیا اور ارشاد فرمایا: «هَذِهِ رِكْسٌ» ”یہ ناپاکی ہے“۔“