مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عبد الله بن مسعود— عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ باب: عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 5314
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ ، حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ أَبِي الْفُرَاتِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زَيْدٍ ، عَنْ أَبِي الْأَعْيَنِ الْعَبْدِيِّ ، عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ الْجُشَمِيِّ ، أَنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ ، حَدَّثَهُمْ أَنَّهُمْ سَأَلُوا رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ الْقِرَدَةِ وَالْخَنَازِيرِ : أَمِنْ نَسْلِ الْيَهُودِ هِيَ ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ : إِنَّ اللهَ لَمْ يَلْعَنْ قَوْمًا فَمَسَخَهُمْ فَكَانَ لَهُمْ نَسْلٌ حَتَّى يُهْلِكَهُمْ ، وَلَكِنَّ هَذَا خَلْقٌ كَانَ ، فَلَمَّا غَضِبَ اللهُ عَلَى الْيَهُودِ مَسَخَهُمْ ، فَكَانُوا أَمْثَالَهُمْ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ لوگوں نے رسول اللہ ﷺ سے بندروں اور خنزیروں کے متعلق دریافت کیا کہ: ”کیا یہ (مسخ شدہ) یہودیوں کی نسل سے ہیں؟“ تو رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”یقیناً اللہ تعالیٰ نے جب بھی کسی قوم پر لعنت فرمائی اور انہیں مسخ (صورتیں تبدیل) کیا تو ان کی نسل آگے نہیں چلی بلکہ وہ انہیں (جلد ہی) ہلاک کر دیتا ہے، البتہ یہ (بندر اور خنزیر) تو پہلے سے موجود ایک مستقل مخلوق تھی، پھر جب اللہ تعالیٰ یہودیوں پر غضب ناک ہوا تو انہیں مسخ کر دیا اور وہ ان (پہلے سے موجود جانوروں) کی مانند ہو گئے۔“