مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عبد الله بن مسعود— عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ باب: عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 5226
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ ، قَالَ : سَمِعْتُ الْأَعْمَشَ ، يَذْكُرُ عَنْ شَقِيقٍ ، قَالَ : كَانَ عَبْدُ اللهِ يَخْرُجُ إِلَيْنَا ، فَيَقُولُ : إِنِّي لَأُخْبَرُ بِمَكَانِكُمْ ، فَمَا يَمْنَعُنِي أَنْ أَخْرُجَ إِلَيْكُمْ إِلَّا كَرَاهِيَةُ أَنْ أُمِلَّكُمْ ، إِنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَتَخَوَّلُنَا بِالْمَوْعِظَةِ فِي الْأَيَّامِ كَرَاهِيَةَ السَّآمَةِ عَلَيْنَا .
ترجمہ
سیدنا عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، شقیق رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عبد اللہ رضی اللہ عنہ ہمارے پاس باہر تشریف لاتے اور فرماتے: ”مجھے تمہاری موجودگی کی خبر دی جاتی ہے، لیکن مجھے تمہارے پاس آنے سے صرف یہ بات مانع ہوتی ہے کہ میں تمہیں اکتاہٹ میں مبتلا کرنا ناپسند کرتا ہوں، بیشک رسول اللہ ﷺ ہمیں وعظ و نصیحت کرنے کے لیے مخصوص ایام کا انتخاب فرماتے تھے تاکہ ہم اکتاہٹ کا شکار نہ ہو جائیں۔“