مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عبد الله بن مسعود— عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ باب: عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ إِدْرِيسَ ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عُبَيْدِ اللهِ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ : صَلَّى بِنَا عَلْقَمَةُ فَصَلَّى خَمْسًا ، فَعَاثَ الْقَوْمُ وَعَابُوهُ ، قَالَ : فَقُلْتُ : قَدْ فَعَلْتَ ، قَالَ : وَأَنْتَ يَا أَعْوَرُ تَقُولُ ذَلِكَ ؟ قَالَ : فَانْفَتَلَ فَسَجَدَ سَجْدَتَيْنِ ، ثُمَّ حَدَّثَهُمْ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ ، أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَلَّى بِهِمْ خَمْسًا ، فَقِيلَ لَهُ فِي ذَلِكَ ، فَانْفَتَلَ فَسَجَدَ سَجْدَتَيْنِ ، وَقَالَ : إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ أَنْسَى كَمَا تَنْسَوْنَ .
ابراہیم رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ علقمہ رحمہ اللہ نے ہمیں نماز پڑھائی اور پانچ رکعتیں پڑھا دیں، جس پر لوگوں نے چہ میگوئیاں کیں اور ان پر گرفت کی، ابراہیم رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے (علقمہ رحمہ اللہ سے) کہا: ”آپ نے (پانچ رکعتیں ہی) پڑھی ہیں“، علقمہ رحمہ اللہ نے (بے تکلفی میں) کہا: ”اے کانے! کیا تم بھی یہی کہتے ہو؟“ پھر وہ مڑے اور سہو کے دو سجدے کیے، اس کے بعد انہوں نے لوگوں کے سامنے سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے یہ روایت بیان کی کہ نبی کریم ﷺ نے صحابہ کرام کو پانچ رکعتیں پڑھائیں تو آپ ﷺ سے اس بابت عرض کیا گیا، چنانچہ آپ ﷺ مڑے اور دو سجدے کیے اور ارشاد فرمایا: ”میں تو محض ایک انسان ہوں، میں بھی اسی طرح بھول جاتا ہوں جیسے تم بھول جاتے ہو۔“