مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عبد الله بن مسعود— عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ باب: عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ ، عَنْ شَقِيقٍ ، قَالَ : جَاءَ رَجُلٌ إِلَى عَبْدِ اللهِ ، فَقَالَ : يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، كَيْفَ تَقْرَأُ هَذِهِ الْآيَةَ : مِنْ مَاءٍ غَيْرِ آسِنٍ ؟ قَالَ : فَقَالَ لَهُ عَبْدُ اللهِ : كُلَّ الْقُرْآنِ قَدْ أَحْصَيْتَ غَيْرَ هَذَا ؟ قَالَ : إِنِّي لَأَقْرَأُ الْمُفَصَّلَ فِي رَكْعَةٍ ، فَقَالَ لَهُ عَبْدُ اللهِ : هَذًّا كَهَذِّ الشِّعْرِ ؟ إِنَّ مِنْ أَحْسَنِ الصَّلَاةِ الرُّكُوعَ وَالسُّجُودَ ، وَلَيَقْرَأَنَّ الْقُرْآنَ أَقْوَامٌ لَا يُجَاوِزُ تَرَاقِيَهُمْ ، وَلَكِنَّهُ إِذَا قُرِئَ فَرَسَخَ فِي الْقَلْبِ نَفَعَ ، إِنِّي لَأَعْرِفُ النَّظَائِرَ الَّتِي كَانَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقْرَأُ فِي كُلِّ رَكْعَةٍ ، ثُمَّ قَامَ ، فَدَخَلَ عَلَيْهِ عَلْقَمَةُ ، ثُمَّ قَالَ : سَلْهُ لَنَا عَنِ النَّظَائِرِ الَّتِي كَانَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقْرَأُ بِهَا ، قَالَ : ثُمَّ خَرَجَ إِلَيْنَا ، فَقَالَ : عِشْرُونَ سُورَةً مِنَ الْمُفَصَّلِ فِي تَأْلِيفِ عَبْدِ اللهِ .
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ان کے پاس ایک شخص آیا اور عرض کیا: اے ابو عبدالرحمن! آپ اس آیت ﴿مِنْ مَاءٍ غَيْرِ آسِنٍ﴾ کو کس طرح پڑھتے ہیں؟ تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے اس سے فرمایا: ”کیا تم نے اس (ایک لفظ) کے علاوہ پورا قرآن حفظ کر لیا ہے؟“ اس نے عرض کیا: میں تو مفصل کی سورتیں ایک ہی رکعت میں پڑھ لیتا ہوں، اس پر سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”کیا یہ اشعار کی طرح جلدی جلدی پڑھنا ہے؟ یقیناً بہترین نماز رکوع اور سجدہ (کو اچھی طرح ادا کرنا) ہے، اور کچھ لوگ ایسے بھی قرآن پڑھیں گے جن کے حلق سے نیچے نہیں اترے گا، لیکن جب قرآن پڑھا جائے اور وہ دل میں راسخ ہو جائے تو نفع دیتا ہے، میں ان ہم پلہ سورتوں کو خوب جانتا ہوں جنہیں رسول اللہ ﷺ (نماز کی) ہر رکعت میں ملا کر پڑھا کرتے تھے“، پھر سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ اٹھ کر اندر تشریف لے گئے تو علقمہ رحمہ اللہ ان کے پاس گئے، پھر لوگوں نے علقمہ رحمہ اللہ سے کہا کہ آپ ان سے ان ہم پلہ سورتوں کے بارے میں دریافت کریں جنہیں رسول اللہ ﷺ تلاوت فرماتے تھے، تو علقمہ رحمہ اللہ ہمارے پاس باہر تشریف لائے اور بتایا کہ: ”وہ مفصل کی بیس سورتیں ہیں جو سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی ترتیب و تالیف کے مطابق تھیں“۔