مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أبي بكر الصديق رضي الله عنه— ابو بکر الصدیق کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: ابو بکر الصدیق کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا أَبُو مُوسَى إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْهَرَوِيُّ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ كَثِيرٍ ، عَنِ ابْنِ تَدْرُسَ مَوْلَى حَكِيمِ بْنِ حِزَامٍ .
عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ ، أَنَّهُمْ قَالُوا لَهَا : مَا أَشَدُّ مَا رَأَيْتِ الْمُشْرِكِينَ بَلَغُوا مِنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ؟ فَقَالَتْ : كَانَ الْمُشْرِكُونَ قَعَدُوا فِي الْمَسْجِدِ يَتَذَاكَرُونَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَا يَقُولُ فِي آلِهَتِهِمْ . فَبَيْنَا هُمْ كَذَلِكَ ، إِذْ أَقْبَلَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَامُوا إِلَيْهِ بِأَجْمَعِهِمْ ، فَأَتَى الصَّرِيخُ إِلَى أَبِي بَكْرٍ ، فَقِيلَ : أَدْرِكْ صَاحِبَكَ ، فَخَرَجَ مِنْ عِنْدِنَا وَإِنَّ لَهُ لَغَدَائِرَ أَرْبَعًا ، وَهُوَ يَقُولُ : وَيْلَكُمْ أَتَقْتُلُونَ رَجُلا أَنْ يَقُولَ رَبِّيَ اللهُ وَقَدْ جَاءَكُمْ بِالْبَيِّنَاتِ مِنْ رَبِّكُمْ فَلَهَوْا عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَأَقْبَلُوا عَلَى أَبِي بَكْرٍ ، قَالَتْ : فَرَجَعَ إِلَيْنَا أَبُو بَكْرٍ ، فَجَعَلَ لَا يَمَسُّ شَيْئًا مِنْ غَدَائِرِهِ إِلَّا جَاءَ مَعَهُ ، وَهُوَ يَقُولُ : تَبَارَكْتَ يَا ذَا الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ .
سیدہ اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ لوگوں نے ان سے دریافت کیا کہ آپ نے مشرکین کو رسول اللہ ﷺ کے ساتھ سب سے زیادہ سخت بدسلوکی کرتے ہوئے کس حال میں دیکھا؟ انہوں نے بتایا کہ مشرکین مسجد (حرام) میں بیٹھے رسول اللہ ﷺ کا اور جو کچھ آپ ﷺ ان کے معبودوں کے بارے میں فرماتے تھے اس کا تذکرہ کر رہے تھے، اسی اثنا میں رسول اللہ ﷺ وہاں تشریف لے آئے تو وہ سب کے سب یکبارگی آپ ﷺ پر ٹوٹ پڑے۔ اتنے میں ایک پکارنے والے نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو جا کر دہائی دی کہ اپنے ساتھی کی خبر لیجیے، چنانچہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ ہمارے پاس سے اس حال میں نکلے کہ ان کے سرِ مبارک پر بالوں کی چار مینڈھیاں (زلفیں) تھیں اور وہ پکارتے جا رہے تھے: ”تم پر ہلاکت ہو، ﴿کیا تم ایک ایسے مرد کو قتل کرتے ہو جو یہ کہتا ہے کہ میرا رب اللہ ہے، حالانکہ وہ تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے واضح نشانیاں لے کر آیا ہے؟﴾“ یہ سن کر وہ لوگ رسول اللہ ﷺ سے ہٹ گئے اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ پر پل پڑے۔ سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ پھر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ (زخمی حالت میں) ہمارے پاس واپس آئے، وہ اپنی زلفوں میں سے جس کو بھی چھوتے تھے وہ (جڑوں سے ٹوٹ کر) ان کے ہاتھ میں آ جاتی تھی اور وہ فرما رہے تھے: «تَبَارَكْتَ يَا ذَا الْجِلَالِ وَالْإِكْرَامِ» ”اے صاحبِ جلال و اکرام! تو بابرکت ہے۔“