مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أبي بكر الصديق رضي الله عنه— ابو بکر الصدیق کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: ابو بکر الصدیق کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 51
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ الْأَسْلَمِيُّ، حَدَّثَنَا الضَّحَّاكُ بْنُ عُثْمَانَ، عَنْ حَبِيبٍ، مَوْلَى عُرْوَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ أَسْمَاءَ بِنْتَ أَبِي بَكْرٍ، قَالَتْ: رَأَيْتُ أَبِي يُصَلِّي فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ، فَقُلْتُ: يَا أَبَهْ، تُصَلِّي فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ، وَثِيَابُكَ مَوْضُوعَةٌ؟ فَقَالَ: يَا بُنَيَّةُ «إِنَّ آخِرَ صَلَاةٍ صَلَّاهَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم خَلْفِي فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ»ترجمہ
سیدہ اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں نے اپنے والدِ محترم (سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ) کو ایک ہی کپڑے میں نماز پڑھتے ہوئے دیکھا تو میں نے عرض کی: اے ابا جان! کیا آپ ایک ہی کپڑے میں نماز پڑھ رہے ہیں حالانکہ آپ کے (دیگر) کپڑے رکھے ہوئے ہیں؟ تو انہوں نے فرمایا: اے میری پیاری بیٹی! بیشک آخری نماز جو رسول اللہ ﷺ نے میرے پیچھے ادا فرمائی تھی وہ ایک ہی کپڑے میں تھی“۔