مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أبي بكر الصديق رضي الله عنه— ابو بکر الصدیق کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: ابو بکر الصدیق کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا أَبُو مُوسَى ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنِ الْوَلِيدِ ، عَنِ ابْنِ تَدْرُسَ .
عَنْ أَسْمَاءَ ، قَالَتْ : لَمَّا نَزَلَتْ تَبَّتْ يَدَا أَبِي لَهَبٍ جَاءَتِ الْعَوْرَاءُ أُمُّ جَمِيلٍ ، وَلَهَا وَلْوَلَةٌ ، وَفِي يَدِهَا فِهْرٌ ، وَهِيَ تَقُولُ : مُذَمَّمٌ أَبَيْنَا - أَوْ : أَتَيْنَا ، الشَّكُّ مِنْ أَبِي مُوسَى - وَدِينُهُ قَلَيْنَا ، وَأَمْرُهُ عَصَيْنَا ، وَرَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَالِسٌ ، وَأَبُو بَكْرٍ إِلَى جَنْبِهِ - أَوْ قَالَ : مَعَهُ - قَالَ : فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ : لَقَدْ أَقْبَلَتْ هَذِهِ وَأَنَا أَخَافُ أَنْ تَرَاكَ ، فَقَالَ : إِنَّهَا لَنْ تَرَانِي ، وَقَرَأَ قُرْآنًا اعْتَصَمَ بِهِ وَإِذَا قَرَأْتَ الْقُرْآنَ جَعَلْنَا بَيْنَكَ وَبَيْنَ الَّذِينَ لا يُؤْمِنُونَ بِالآخِرَةِ حِجَابًا مَسْتُورًا ، قَالَ : فَجَاءَتْ حَتَّى قَامَتْ عَلَى أَبِي بَكْرٍ ، وَلَمْ تَرَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَتْ : يَا أَبَا بَكْرٍ بَلَغَنِي أَنَّ صَاحِبَكَ هَجَانِي ، قَالَ أَبُو بَكْرٍ : لَا وَرَبِّ هَذَا الْبَيْتِ مَا هَجَاكِ ، فَانْصَرَفَتْ وَهِيَ تَقُولُ : قَدْ عَلِمَتْ قُرَيْشٌ أَنِّي بِنْتُ سَيِّدِهَا .
سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ جب سورۃ ﴿تَبَّتْ يَدَا أَبِي لَهَبٍ﴾ نازل ہوئی تو وہ بدزبان ام جمیل چیختی چلاتی ہوئی آئی، اس کے ہاتھ میں ایک پتھر تھا اور وہ یہ ہجو (بدگوئی) کر رہی تھی: ”مذمم (برائی کیا گیا) کا ہم نے انکار کیا (یا ہم اس کے پاس آئے - یہ شک ابو موسیٰ کو ہوا ہے)، اس کے دین سے ہم بیزار ہوئے اور اس کے حکم کی ہم نے نافرمانی کی“، اس وقت رسول اللہ ﷺ تشریف فرما تھے اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ آپ ﷺ کے پہلو میں بیٹھے ہوئے تھے، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: ”یہ عورت سامنے سے آ رہی ہے اور مجھے اندیشہ ہے کہ یہ آپ کو دیکھ لے گی“، آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”یہ مجھے ہرگز نہیں دیکھ پائے گی“ اور آپ ﷺ نے قرآنِ کریم کی اس آیت کی تلاوت فرمائی جس کے ذریعے آپ ﷺ نے پناہ حاصل کی: ﴿وَإِذَا قَرَأْتَ الْقُرْآنَ جَعَلْنَا بَيْنَكَ وَبَيْنَ الَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ بِالْآخِرَةِ حِجَابًا مَسْتُورًا﴾ ”اور جب آپ قرآن پڑھتے ہیں تو ہم آپ کے اور ان لوگوں کے درمیان جو آخرت پر ایمان نہیں رکھتے، ایک چھپا ہوا پردہ حائل کر دیتے ہیں“، پس وہ عورت آئی یہاں تک کہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پاس آ کر کھڑی ہوگئی لیکن اسے نبی کریم ﷺ نظر نہ آئے، اس نے کہا: ”اے ابوبکر! مجھے خبر ملی ہے کہ تمہارے ساتھی نے میری ہجو (مذمت) کی ہے“، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: ”اس گھر (کعبہ) کے رب کی قسم! انہوں نے تمہاری کوئی ہجو نہیں کی“، تو وہ یہ کہتی ہوئی واپس چلی گئی کہ: ”قریش بخوبی جانتے ہیں کہ میں ان کے سردار کی بیٹی ہوں“۔