مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عبد الله بن مسعود— عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ باب: عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 5188
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ ، حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَلْقَمَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ ، قَالَ : كُنَّا نُسَلِّمُ عَلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ فِي الصَّلَاةِ فَيَرُدُّ عَلَيْنَا ، فَلَمَّا رَجَعْنَا مِنْ عِنْدِ النَّجَاشِيِّ سَلَّمْنَا عَلَيْهِ فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيْنَا ، فَقُلْنَا : يَا رَسُولَ اللهِ ، كُنَّا نُسَلِّمُ عَلَيْكَ فِي الصَّلَاةِ فَتَرُدُّ عَلَيْنَا ، فَقَالَ : إِنَّ فِي الصَّلَاةِ لَشُغْلًا .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے بیان کیا کہ ”ہم رسول اللہ ﷺ کو نماز کی حالت میں سلام کیا کرتے تھے اور آپ ﷺ ہمیں اس کا جواب دیا کرتے تھے، لیکن جب ہم نجاشی کے پاس سے (ہجرتِ حبشہ سے) واپس آئے تو ہم نے آپ ﷺ کو سلام کیا مگر آپ ﷺ نے ہمیں جواب نہ دیا، جس پر ہم نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! ہم پہلے آپ کو نماز میں سلام کیا کرتے تھے تو آپ ہمیں جواب دیا کرتے تھے،“ تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”بے شک نماز میں (بندہ ذکرِ الٰہی اور اس کی مناجات میں) پوری طرح مشغول ہوتا ہے۔““