مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عبد الله بن مسعود— عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ باب: عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 5189
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ ، حَدَّثَنَا مُطَرِّفُ بْنُ طَرِيفٍ ، عَنْ أَبِي الْجَهْمِ ، عَنْ أَبِي الرَّضْرَاضِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ ، قَالَ : كُنَّا نُسَلِّمُ عَلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الصَّلَاةِ فَيَرُدُّ عَلَيْنَا ، فَلَمَّا أَنْ كَانَ ذَاتَ يَوْمٍ سَلَّمْتُ عَلَيْهِ ، فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيَّ ، فَوَجَدْتُ فِي نَفْسِي ، فَلَمَّا فَرَغَ قُلْتُ : يَا رَسُولَ اللهِ ، كُنْتُ إِذَا سَلَّمْتُ عَلَيْكَ فِي الصَّلَاةِ رَدَدْتَ عَلَيَّ ؟ قَالَ : فَقَالَ : إِنَّ اللهَ يُحْدِثُ مِنْ أَمْرِهِ مَا شَاءَ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”ہم رسول اللہ ﷺ کو نماز کی حالت میں سلام عرض کیا کرتے تھے اور آپ ﷺ ہمیں اس کا جواب دیا کرتے تھے، پھر ایک روز میں نے آپ ﷺ کو سلام کیا لیکن آپ ﷺ نے مجھے جواب نہ دیا، جس پر میں نے اپنے دل میں (رنج و فکر) محسوس کیا، پھر جب آپ ﷺ نماز سے فارغ ہوئے تو میں نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! میں پہلے جب بھی آپ کو نماز کی حالت میں سلام کرتا تھا تو آپ مجھے جواب دیا کرتے تھے؟ اس پر آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ اپنے احکام میں سے جو چاہتا ہے نیا حکم پیدا فرما دیتا ہے“۔“