❮
❯
حدیث نمبر: 5175
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ عُمَيْرٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ ، قَالَ : دَخَلَ الْأَشْعَثُ بْنُ قَيْسٍ عَلَى عَبْدِ اللهِ وَهُوَ يَتَغَدَّى ، فَقَالَ : ادْنُهْ ، فَقَالَ الْأَشْعَثُ : أَلَيْسَ الْيَوْمُ يَوْمَ عَاشُورَاءَ ؟ فَقَالَ عَبْدُ اللهِ : وَمَا يُدْرِيكَ مَا عَاشُورَاءُ ؟ إِنَّمَا كَانَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَصُومُهُ ، فَلَمَّا نَزَلَ رَمَضَانُ تَرَكَهُ .
ترجمہ

عبدالرحمن بن یزید رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا اشعث بن قیس رضی اللہ عنہ، سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس تشریف لائے جبکہ وہ دوپہر کا کھانا تناول فرما رہے تھے، تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”قریب آ جائیے (اور کھانا کھائیے)۔“ سیدنا اشعث رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: ”کیا آج عاشورہ کا دن نہیں ہے؟“ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”تمہیں کیا معلوم کہ عاشورہ کی کیا حقیقت ہے؟ دراصل رسول اللہ ﷺ اس دن کا روزہ رکھا کرتے تھے، پھر جب رمضان کے روزوں کا حکم نازل ہوا تو آپ ﷺ نے اسے (بطورِ وجوب) ترک فرما دیا۔“

حوالہ حدیث مسند أبي يعلى الموصلي / مسند عبد الله بن مسعود / حدیث: 5175
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ :قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح . »
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 4233، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1127، وأخرجه مسند أحمد برقم: 4336، وأخرجه مسند البزار برقم: 1573، 1917، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 2081، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 3080، 3081، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5153»