مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عبد الله بن مسعود— عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ باب: عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 5174
وَعَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ عُمَارَةَ ، عَنِ الْأَسْوَدِ ، قَالَ : قَالَ عَبْدُ اللهِ : لَا يَجْعَلَنَّ أَحَدُكُمْ لِلشَّيْطَانِ مِنْ نَفْسِهِ جُزْءًا ، أَنْ يَرَى أَنَّ حَقًّا عَلَيْهِ أَنْ يَنْصَرِفَ عَنْ يَمِينِهِ ، فَلَقَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَكْثَرَ مَا يَنْصَرِفُ عَنْ شِمَالِهِ ، قَالَ عُمَارَةُ : فَأَتَيْتُ الْمَدِينَةَ فَرَأَيْتُ مَنَازِلَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ شِمَالِهِ .
ترجمہ
سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی بھی شخص اپنے نفس میں شیطان کے لیے کوئی حصہ مقرر نہ کرے کہ وہ یہ خیال کرنے لگے کہ اس پر (نماز کے بعد) محض دائیں طرف ہی سے مڑنا لازم ہے، حالانکہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو کثرت کے ساتھ اپنی بائیں جانب سے مڑتے ہوئے دیکھا ہے۔“ عمارہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ پھر میں مدینہ منورہ آیا تو میں نے دیکھا کہ رسول اللہ ﷺ کے حجرہ ہائے مبارکہ آپ کی بائیں جانب ہی واقع تھے۔