مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عبد الله بن مسعود— عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ باب: عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ ، عَنِ الْحَارِثِ بْنِ سُوَيْدٍ ، قَالَ : قَالَ عَبْدُ اللهِ : دَخَلْتُ عَلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ يُوعَكُ ، فَمَسِسْتُهُ بِيَدِي ، فَقُلْتُ : يَا رَسُولَ اللهِ ، إِنَّكَ لَتُوعَكُ وَعْكًا شَدِيدًا ، قَالَ رَسُولُ اللهِ : أَجَلْ ، إِنِّي أُوعَكُ كَمَا يُوعَكُ رَجُلَانِ مِنْكُمْ ، فَقُلْتُ : ذَاكَ أَنَّ لَكَ أَجْرَانِ ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ : أَجَلْ ، ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : مَا مِنْ مُسْلِمٍ يُصِيبُهُ أَذًى مِنْ مَرَضٍ فَمَا سِوَاهُ ، إِلَّا حَطَّ اللهُ بِهِ مِنْ سَيِّئَاتِهِ ، كَمَا تَحُطُّ الشَّجَرَةُ وَرَقَهَا .
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے بیان کیا کہ میں رسول اللہ ﷺ کی بارگاہ میں حاضر ہوا جبکہ آپ ﷺ بخار کی شدت سے بے قرار تھے، پس میں نے آپ ﷺ کے جسدِ مبارک کو اپنے ہاتھ سے چھوا اور عرض کی: اے اللہ کے رسول! آپ کو تو بہت ہی شدید بخار چڑھا ہوا ہے، رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”ہاں! مجھے تم میں سے دو آدمیوں کے برابر بخار کی تکلیف ہوتی ہے“، میں نے عرض کی: کیا یہ اس وجہ سے ہے کہ آپ کے لیے دوگنا اجر ہے؟ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”ہاں، ایسا ہی ہے“، پھر رسول اللہ ﷺ نے مزید ارشاد فرمایا: ”جس بھی مسلمان کو بیماری یا اس کے سوا کوئی بھی تکلیف پہنچتی ہے تو اللہ تعالیٰ اس کے بدلے اس کے گناہوں کو اس طرح گرا دیتا ہے جیسے درخت اپنے پتے گراتا ہے۔“