مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عبد الله بن مسعود— عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ باب: عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 5165
وَعَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ ، قَالَ : صَلَّيْتُ مَعَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَطَالَ حَتَّى هَمَمْتُ بِأَمْرِ سَوْءٍ ، قَالَ : وَمَا هَمَمْتَ بِهِ ؟ قَالَ : هَمَمْتُ أَنْ أَجْلِسَ وَأَدَعَهُ .
ترجمہ
سیدنا عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ (نفل) نماز ادا کی، تو آپ ﷺ نے قیام کو اتنا طویل فرما دیا کہ میں نے ایک ناپسندیدہ کام کا ارادہ کر لیا۔“ (ابو وائل رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ) میں نے دریافت کیا: آپ نے کس بات کا ارادہ کیا تھا؟ تو انہوں نے جواب دیا: ”میں نے یہ ارادہ کر لیا تھا کہ میں بیٹھ جاؤں اور آپ ﷺ کو (قیام کی حالت میں تنہا) چھوڑ دوں۔“