مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عبد الله بن مسعود— عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ باب: عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
وَعَنْ جَرِيرٍ، عَنْ حُصَيْنٍ، عَنْ هِلَالِ بْنِ يَسَافٍ، عَنْ أَبِي حَيَّانَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم: «اقْرَأْ عَلَيَّ»، قُلْتُ: أَلَيْسَ تَعَلَّمْتُ مِنْكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ: «إِنِّي أُحِبُّ أَنْ أَسْمَعَهُ مِنْ غَيْرِي»، فَقَرَأْتُ عَلَيْهِ سُورَةَ النِّسَاءِ حَتَّى إِذَا بَلَغْتُ: {فَكَيْفَ إِذَا جِئْنَا مِنْ كُلِّ أُمَّةٍ بِشَهِيدٍ وَجِئْنَا بِكَ عَلَى هَؤُلَاءِ شَهِيدًا} [النساء: 41]، فَاضَتْ عَيْنَاهُسیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے مجھ سے فرمایا: ”مجھے (قرآن) پڑھ کر سناؤ“، میں نے عرض کی: اے اللہ کے رسول ﷺ! کیا میں آپ کو سناؤں حالانکہ میں نے آپ ہی سے تو اسے سیکھا ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”بے شک میں اسے اپنے علاوہ کسی دوسرے سے سننا پسند کرتا ہوں“، چنانچہ میں نے آپ ﷺ کے سامنے سورہ نساء کی تلاوت شروع کی یہاں تک کہ جب میں اس آیت مبارکہ ﴿فَكَيْفَ إِذَا جِئْنَا مِنْ كُلِّ أُمَّةٍ بِشَهِيدٍ وَجِئْنَا بِكَ عَلَى هَؤُلَاءِ شَهِيدًا﴾ ”پھر کیا حال ہوگا جب ہم ہر امت میں سے ایک گواہ لائیں گے اور ہم آپ کو ان لوگوں پر بطور گواہ لائیں گے“ پر پہنچا تو آپ ﷺ کی مبارک آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے۔