مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عبد الله بن مسعود— عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ باب: عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 5146
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ مُغِيرَةَ ، قَالَ : ذَكَرَ شِبَاكٌ لِإِبْرَاهِيمَ ، قَالَ : سَأَلْنَا عَلْقَمَةَ ، عَنْ ذَلِكَ ، فَحَدَّثَنَا عَنْ عَبْدِ اللهِ ، قَالَ : لَعَنَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - آكِلَ الرِّبَا ، وَمُوكِلَهُ ، قَالَ : فَقُلْتُ : وَشَاهِدَيْهِ وَكَاتِبَهُ ، قَالَ : إِنَّمَا نُحَدِّثُ مَا سَمِعْنَا .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ ﷺ نے سود کھانے والے اور اسے کھلانے والے پر لعنت فرمائی ہے۔“ مغیرہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ جب شباک رحمہ اللہ نے اس کا ذکر ابراہیم رحمہ اللہ سے کیا تو انہوں نے بتایا کہ ہم نے اس متعلق علقمہ رحمہ اللہ سے پوچھا تھا تو انہوں نے ہمیں سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کے واسطے سے یہ روایت بیان کی، اس پر میں (ابراہیم رحمہ اللہ) نے دریافت کیا کہ کیا اس میں سود کے دو گواہ اور اس کے کاتب (لکھنے والے) کا بھی ذکر ہے؟ تو انہوں نے جواب دیا: ”ہمیں وہی بیان کیا جاتا ہے جو ہم نے (اپنے شیوخ سے) سنا ہے۔“