مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عبد الله بن مسعود— عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ باب: عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
وَعَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ أَبِي الضُّحَى، عَنْ مَسْرُوقٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم لَمَّا رَأَى مِنَ النَّاسِ إِدْبَارًا قَالَ: «اللَّهُمَّ سَبْعٌ كَسَبْعِ يُوسُفَ»، فَأَخَذَتْهُمْ سَنَةٌ حَصَّتْ كُلَّ شَيْءٍ، حَتَّى أَكَلُوا لَحْمَ الْمَيْتَةِ وَالْجُلُودَ وَالْجِيَفَ، وَيَنْظُرُ إِلَى السَّمَاءِ أَحَدُهُمْ فَيَرَى الدُّخَانَ مِنَ الْجُوعِ، فَأَتَاهُ أَبُو سُفْيَانَ فَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ، إِنَّكَ جِئْتَ تَأْمُرُ بِطَاعَةِ اللَّهِ، وَبِصِلَةِ الرَّحِمِ، فَإِنَّ قَوْمَكَ قَدْ هَلَكُوا، فَادْعُ اللَّهَ لَهُمْ، قَالَ اللَّهُ: {فَارْتَقِبْ يَوْمَ تَأْتِي السَّمَاءُ بِدُخَانٍ مُبِينٍ} [الدخان: 10] إِلَى قَوْلِهِ {إِنَّا مُنْتَقِمُونَ} [الدخان: 16]سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے جب لوگوں کی طرف سے (حق سے) اعراض اور پیٹھ پھیرنا دیکھا تو آپ ﷺ نے بددعا فرمائی: «اللَّهُمَّ سَبْعٌ كَسَبْعِ يُوسُفَ» ”اے اللہ! ان پر یوسف (علیہ السلام) کے (زمانے کے) سات سالوں جیسا قحط مسلط فرما“، چنانچہ انہیں ایسی سخت قحط سالی نے آلیا جس نے ہر چیز کا صفایا کر دیا، یہاں تک کہ لوگ مردار کا گوشت، کھالیں اور جیفے کھانے لگے اور بھوک کی شدت کا یہ عالم تھا کہ جب کوئی آسمان کی طرف دیکھتا تو اسے دھواں سا نظر آتا تھا، پھر ابو سفیان آپ ﷺ کے پاس آئے اور عرض کی: ”اے محمد (ﷺ)! آپ تو اللہ کی اطاعت اور صلہ رحمی کا حکم دیتے ہیں، جبکہ آپ کی قوم (فاقوں سے) ہلاک ہو رہی ہے، لہٰذا ان کے لیے اللہ سے دعا فرمائیے“، تب اللہ تعالیٰ نے یہ آیات نازل فرمائیں: ﴿فَارْتَقِبْ يَوْمَ تَأْتِي السَّمَاءُ بِدُخَانٍ مُبِينٍ﴾ ”پس آپ اس دن کا انتظار کریں جب آسمان واضح دھواں لائے گا“ اللہ تعالیٰ کے فرمان ﴿إِنَّا مُنْتَقِمُونَ﴾ ”بیشک ہم بدلہ لینے والے ہیں“ تک۔