مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عبد الله بن مسعود— عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ باب: عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 5147
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ مُغِيرَةَ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ : قَالَ هُنَيٌّ الضَّبِّيُّ : لَقِينَا عَلْقَمَةَ - وَقَدْ مَثَّلَ زِيَادٌ بِرَجُلٍ صَلَبَهُ - فَقَالَ لَنَا : عَلَامَ اجْتَمَعَ هَؤُلَاءِ ؟ قُلْتُ : مَثَّلَ زِيَادٌ بِرَجُلٍ ، قَالَ : قَالَ عَبْدُ اللهِ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِيمَا أَحْسَبُ - : إِنَّ أَعَفَّ النَّاسِ قِتْلَةً أَهْلُ الْإِيمَانِ .
ترجمہ
ابراہیم رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ہنی الضبی رحمہ اللہ نے کہا کہ ہماری ملاقات علقمہ رحمہ اللہ سے ہوئی جبکہ اس وقت زیاد نے ایک شخص کا مثلہ (اعضاء کاٹنا) کر کے اسے سولی پر چڑھا رکھا تھا، علقمہ رحمہ اللہ نے ہم سے پوچھا: ”یہ لوگ کس لیے جمع ہوئے ہیں؟“ میں نے عرض کیا: زیاد نے ایک شخص کا مثلہ کیا ہے، اس پر انہوں نے کہا کہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے نبی کریم ﷺ سے مروی یہ حدیث بیان کی ہے — جہاں تک میرا گمان ہے — کہ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”قتل کرنے کے معاملے میں لوگوں میں سب سے زیادہ پاک دامن اور زیادتی سے بچنے والے اہل ایمان ہوتے ہیں۔“