❮
❯
حدیث نمبر: 5144
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ ذَرٍّ ، عَنْ وَائِلِ بْنِ مَهَانَةَ مِنَ التَّيْمِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : يَا مَعْشَرَ النِّسَاءِ ، تَصَدَّقْنَ وَلَوْ مِنْ حُلِيِّكُنَّ ، فَإِنَّكُنَّ أَكْثَرُ أَهْلِ جَهَنَّمَ ، فَقَالَتِ امْرَأَةٌ لَيْسَتْ مِنْ عِلْيَةِ النِّسَاءِ : وَلِمَ نَحْنُ يَا رَسُولَ اللهِ أَكْثَرُ أَهْلِ جَهَنَّمَ ؟ قَالَ : مِنْ أَجْلِ أَنَّكُنَّ تُكْثِرْنَ اللَّعْنَ ، وَتَكْفُرْنَ الْعَشِيرَ .
ترجمہ

سیدنا عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اے خواتین کی جماعت! تم صدقہ و خیرات کیا کرو خواہ اپنے زیورات ہی میں سے کیوں نہ ہو، کیونکہ دوزخ والوں میں تمہاری کثرت ہے“، اس پر ایک خاتون نے، جس کا تعلق طبقہ اشرافیہ سے نہیں تھا، عرض کیا: اے اللہ کے رسول! ہم اہل جہنم کی اکثریت کیوں ہیں؟ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اس بنا پر کہ تم کثرت سے لعن طعن کرتی ہو اور اپنے شوہروں کی ناشکری کرتی ہو“۔

حوالہ حدیث مسند أبي يعلى الموصلي / مسند عبد الله بن مسعود / حدیث: 5144
درجۂ حدیث محدثین: إسناده حسن
تخریج حدیث «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ :قال حسين سليم أسد: إسناده حسن . »
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى الكلام عليه [برقم 5112]»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 4027، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1007، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5122»