مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عبد الله بن مسعود— عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ باب: عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 5109
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى ، عَنْ فِطْرِ بْنِ خَلِيفَةَ ، عَنْ عَطَاءٍ ، قَالَ : قَالَ أَبُو الدَّرْدَاءِ : لَقَدْ تَرَكَنَا رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَمَا فِي السَّمَاءِ طَيْرٌ يَطِيرُ بِجَنَاحِهِ إِلَّا ذَكَّرَنَا مِنْهُ عِلْمًا .
ترجمہ
عطاء رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا ابوالدرداء رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ نے ہمیں اس حال میں چھوڑا ہے کہ آسمان میں اپنے پروں سے اڑنے والا کوئی پرندہ بھی ایسا نہیں ہے جس کے متعلق آپ ﷺ نے ہمیں کوئی نہ کوئی علمی بات (رہنمائی) نہ بتائی ہو۔“