مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عبد الله بن مسعود— عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ باب: عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ أَبِي قَيْسٍ ، عَنْ هُزَيْلٍ ، أَنَّ أَبَا مُوسَى ، وَسَلْمَانَ بْنَ رَبِيعَةَ سُئِلَا عَنِ ابْنَةٍ ، وَابْنَةِ ابْنٍ ، وَأُخْتٍ ، فَقَالَا : لِلْأُخْتِ النِّصْفُ ، وَلِلِابْنَةِ النِّصْفُ ، فَسُئِلَ عَبْدُ اللهِ ، فَقَالَ : لَقَدْ ضَلَلْتُ إِذًا وَمَا أَنَا مِنَ الْمُهْتَدِينَ ، أَقُولُ كَمَا قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : لِلِابْنَةِ النِّصْفُ ، وَلِابْنَةِ الِابْنِ السُّدُسُ تَكْمِلَةُ الثُّلُثَيْنِ ، وَمَا بَقِيَ فَلِلْأُخْتِ .
ہزیل رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ اور سیدنا سلمان بن ربیعہ رضی اللہ عنہ سے بیٹی، پوتی اور بہن کی وراثت کے متعلق دریافت کیا گیا تو ان دونوں نے کہا: ”بہن کے لیے نصف اور بیٹی کے لیے نصف حصہ ہے“، پھر جب سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے پوچھا گیا تو انہوں نے فرمایا: ”(اگر میں نے حق کے خلاف فیصلہ کیا تو) ﴿لَقَدْ ضَلَلْتُ إِذًا وَمَا أَنَا مِنَ الْمُهْتَدِينَ﴾ ”تب تو میں یقیناً بہک گیا اور میں ہدایت پانے والوں میں سے نہ رہا“، میں وہی فیصلہ کروں گا جو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے کہ «لِلِابْنَةِ النِّصْفُ، وَلِابْنَةِ الِابْنِ السُّدُسُ تَكْمِلَةُ الثُّلُثَيْنِ، وَمَا بَقِيَ فَلِلْأُخْتِ» ”بیٹی کے لیے نصف ہے، پوتی کے لیے چھٹا حصہ ہے تاکہ (بیٹیوں کا کل حصہ) دو تہائی مکمل ہو جائے، اور جو اس کے بعد باقی بچ جائے وہ بہن کا ہے“۔“