مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عبد الله بن مسعود— عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ باب: عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَجَّاجِ ، حَدَّثَنَا سَلَّامٌ أَبُو الْمُنْذِرِ ، حَدَّثَنَا عَاصِمٌ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ ، أَنَّ مُسَيْلِمَةَ بَعَثَ رَجُلَيْنِ أَحَدُهُمَا : ابْنُ أُثَالِ بْنِ حَجْرٍ ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : أَتَشْهَدَانِ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللهِ ؟ قَالَا : نَشْهَدُ أَنَّ مُسَيْلِمَةَ رَسُولُ اللهِ ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : آمَنْتُ بِاللهِ وَرُسُلِهِ ، لَوْ كُنْتُ قَاتِلًا وَفْدًا قَتَلْتُكُمَا .
فَبَيْنَمَا ابْنُ مَسْعُودٍ بِالْكُوفَةِ إِذْ رُفِعَ إِلَيْهِ الرَّجُلُ الَّذِي مَعَ ابْنِ أُثَالٍ ، وَهُوَ قَرِيبٌ لَهُ فَأَمَرَ بِقَتْلِهِ ، فَقَالَ لِلْقَوْمِ : وَهَلْ تَدْرُونَ لِمَ قَتَلْتُ هَذَا ؟ قَالُوا : لَا نَدْرِي ، فَقَالَ : إِنَّ مُسَيْلِمَةَ بَعَثَ هَذَا مَعَ ابْنِ أُثَالِ بْنِ حَجْرٍ ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : أَتَشْهَدَانِ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللهِ ؟ قَالَا : نَشْهَدُ أَنَّ مُسَيْلِمَةَ رَسُولُ اللهِ ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : آمَنْتُ بِاللهِ وَرُسُلِهِ ، لَوْ كُنْتُ قَاتِلًا وَفْدًا قَتَلْتُكُمَا ، قَالَ : فَلِذَلِكَ قَتَلْتُهُ ، قَالَ أَبُو وَائِلٍ : وَكَانَ الرَّجُلُ يَوْمَئِذٍ كَافِرًا .
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ مسیلمہ کذاب نے دو آدمیوں کو قاصد بنا کر بھیجا جن میں سے ایک ابنِ اثال بن حجر تھا، تو رسول اللہ ﷺ نے ان سے دریافت فرمایا: «أَتَشْهَدَانِ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ؟» ”کیا تم دونوں گواہی دیتے ہو کہ محمد (ﷺ) اللہ کے رسول ہیں؟“ ان دونوں نے جواب دیا: ہم گواہی دیتے ہیں کہ مسیلمہ اللہ کا رسول ہے، اس پر نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: «آمَنْتُ بِاللَّهِ وَرُسُلِهِ، لَوْ كُنْتُ قَاتِلًا وَفْدًا قَتَلْتُكُمَا» ”میں اللہ اور اس کے رسولوں پر ایمان لایا؛ اگر میں وفود کے قاصدوں کو قتل کرنے والا ہوتا تو تم دونوں کو (ضرور) قتل کر دیتا۔“ پھر (ایک عرصے بعد) جب سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ کوفہ میں تھے تو ان کے سامنے وہ شخص پیش کیا گیا جو ابنِ اثال کے ساتھ (قاصد بن کر آیا) تھا - اور وہ اس کا قرابت دار تھا - تو انہوں نے اسے قتل کرنے کا حکم دیا اور لوگوں سے فرمایا: ”کیا تم جانتے ہو کہ میں نے اسے کیوں قتل کیا؟“ لوگوں نے کہا: ”ہم نہیں جانتے۔“ انہوں نے فرمایا: ”مسیلمہ نے اسے ابنِ اثال بن حجر کے ساتھ بھیجا تھا، تو رسول اللہ ﷺ نے (ان دونوں سے) فرمایا تھا: کیا تم دونوں گواہی دیتے ہو کہ محمد اللہ کے رسول ہیں؟ انہوں نے کہا: ہم گواہی دیتے ہیں کہ مسیلمہ اللہ کا رسول ہے، تو نبی ﷺ نے فرمایا: میں اللہ اور اس کے رسولوں پر ایمان لایا، اگر میں قاصدوں کو قتل کرنے والا ہوتا تو تم دونوں کو قتل کر دیتا۔ اسی وجہ سے میں نے اسے قتل کیا ہے۔“ ابو وائل رحمہ اللہ کہتے ہیں: ”وہ شخص اس وقت (بھی) کافر تھا۔“