❮
❯
حدیث نمبر: 5098
حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ، حَدَّثَنَا أَبُو شِهَابٍ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم: أَيُّ الذَّنْبِ عِنْدَ اللَّهِ أَكْبَرُ؟ قَالَ: «أَنْ تَجْعَلَ لِلَّهِ نِدًّا وَهُوَ خَلَقَكَ»، قَالَ: ثُمَّ أَيُّ؟ قَالَ: «ثُمَّ تُزَانِيَ حَلِيلَةَ جَارِكَ»، قَالَ: فَأَنْزَلَ اللَّهُ تَصْدِيقَهَا: {وَالَّذِينَ لَا يَدْعُونَ مَعَ اللَّهِ إِلَهًا آخَرَ وَلَا يَقْتُلُونَ النَّفْسَ الَّتِي حَرَّمَ اللَّهُ إِلَّا بِالْحَقِّ وَلَا يَزْنُونَ} [الفرقان: 68]
ترجمہ

سیدنا عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ سے دریافت کیا گیا کہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے بڑا گناہ کون سا ہے؟ تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”یہ کہ تم اللہ کا کسی کو ہمسر و شریک بناؤ حالانکہ اسی نے تمہیں پیدا کیا ہے“، انہوں نے عرض کیا کہ پھر اس کے بعد کون سا گناہ بڑا ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”پھر یہ کہ تم اپنے پڑوسی کی بیوی کے ساتھ بدکاری کرو“، سیدنا عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے اس قول کی تصدیق میں یہ آیتِ کریمہ نازل فرمائی: ﴿وَالَّذِينَ لَا يَدْعُونَ مَعَ اللَّهِ إِلَهًا آخَرَ وَلَا يَقْتُلُونَ النَّفْسَ الَّتِي حَرَّمَ اللَّهُ إِلَّا بِالْحَقِّ وَلَا يَزْنُونَ﴾ ”اور وہ لوگ جو اللہ کے ساتھ کسی دوسرے معبود کو نہیں پکارتے اور نہ ہی اس جان کو ناحق قتل کرتے ہیں جسے اللہ نے حرام قرار دیا ہے اور نہ ہی وہ زنا کے مرتکب ہوتے ہیں“۔

حوالہ حدیث مسند أبي يعلى الموصلي / مسند عبد الله بن مسعود / حدیث: 5098
درجۂ حدیث محدثین: رجاله رجال الصحيح
تخریج حدیث «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ :قال حسين سليم أسد: رجاله رجال الصحيح . »
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 4207، 4483، 5655، 6426، 6468، 7082، 7094، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 86، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 3182، 3183، وأخرجه سنن النسائي برقم: 4013، 4014، 4015، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 2310، وأخرجه مسند أحمد برقم: 3601، وأخرجه فتح الباري برقم: 6426، 7082، وأخرجه مسند البزار برقم: 1687، 1841، 1875، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2596، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5076»