مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عبد الله بن مسعود— عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ باب: عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْغَفَّارِ ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَلْقَمَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ : أَتَيْتُ حِمْصَ ، فَقَالَ لِي نَفَرٌ مِنْهُمْ : يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، اقْرَأْ عَلَيْنَا ، فَقَرَأْتُ سُورَةَ يُوسُفَ ، فَقَالَ لِي رَجُلٌ : مَا هَكَذَا أُنْزِلَتْ ، فَقُلْتُ لَهُ : وَيْحَكَ ، وَاللهِ لَقَدْ قَرَأْتُهَا عَلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ : أَحْسَنْتَ قَالَ : فَبَيْنَا أَنَا أُرَادُّهُ بِالْكَلَامِ ، إِذْ وَجَدْتُ مِنْهُ رِيحَ الْخَمْرِ ، فَقُلْتُ لَهُ : أَتَشْرَبُ الرِّجْسَ ، وَتُكَذِّبُ بِالْقُرْآنِ ؟ لَا جَرَمَ ، لَا تَبْرَحْ حَتَّى أَجْلِدَكَ حَدًّا ، فَجَلَدْتُهُ حَدًّا .
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں حمص آیا تو وہاں موجود کچھ لوگوں نے مجھ سے کہا کہ اے ابوعبدالرحمن! ہمیں قرآنِ کریم پڑھ کر سنائیے، چنانچہ میں نے انہیں سورہ یوسف پڑھ کر سنائی تو ایک شخص بول اٹھا کہ یہ سورت اس طرح نازل نہیں ہوئی ہے۔ میں نے اس سے کہا: تجھ پر افسوس! اللہ کی قسم میں نے خود رسول اللہ ﷺ کے سامنے یہ سورت تلاوت کی تھی تو آپ ﷺ نے (میری قرات کی تحسین کرتے ہوئے) فرمایا تھا: «أَحْسَنْتَ» ”تم نے بہت عمدہ پڑھا ہے“۔ سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ابھی میں اس سے گفتگو کر ہی رہا تھا کہ مجھے اس کے منہ سے شراب کی بو آئی، تو میں نے اسے مخاطب کر کے کہا: کیا تم ایک طرف تو اس گندگی (شراب) کو پیتے ہو اور دوسری طرف قرآنِ کریم کو جھٹلاتے ہو؟ تم یہاں سے اس وقت تک ہرگز نہیں جا سکتے جب تک میں تم پر شرعی حد جاری نہ کر دوں، چنانچہ میں نے اسے حد کے کوڑے لگائے۔“