مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عبد الله بن مسعود— عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ باب: عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْغَفَّارِ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَبِيدَةَ السَّلْمَانِيِّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم: «اقْرَأْ عَلَيْنَا»، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَقْرَأُ عَلَيْكَ، وَإِنَّمَا أُنْزِلَ الْقُرْآنُ عَلَيْكَ؟ قَالَ: «إِنِّي أُحِبُّ أَنْ أَسْمَعَهُ مِنْ غَيْرِي»، فَقَرَأْتُ عَلَيْهِ سُورَةَ النِّسَاءِ حَتَّى إِذَا بَلَغْتُ {فَكَيْفَ إِذَا جِئْنَا مِنْ كُلِّ أُمَّةٍ بِشَهِيدٍ وَجِئْنَا بِكَ عَلَى هَؤُلَاءِ شَهِيدًا} [النساء: 41] غَمَزَنِي، فَنَظَرْتُ إِلَيْهِ، فَإِذَا عَيْنَاهُ تُهْرَاقَانِ صلى الله عليه وسلمسیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے مجھ سے فرمایا: ”ہمیں (قرآن) پڑھ کر سناؤ“، وہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! کیا میں آپ کو پڑھ کر سناؤں؟ حالانکہ قرآن تو آپ ہی پر نازل کیا گیا ہے!“، تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”بیشک میں یہ پسند کرتا ہوں کہ اسے اپنے علاوہ کسی اور سے سنوں“، چنانچہ میں نے آپ ﷺ کے سامنے سورہ النساء کی تلاوت شروع کی، یہاں تک کہ جب میں اس آیتِ مبارکہ پر پہنچا: ﴿فَكَيْفَ إِذَا جِئْنَا مِنْ كُلِّ أُمَّةٍ بِشَهِيدٍ وَجِئْنَا بِكَ عَلَى هَؤُلَاءِ شَهِيدًا﴾ ”بھلا اس وقت کیا حال ہوگا جب ہم ہر امت میں سے ایک گواہ لائیں گے اور (اے نبی!) ہم آپ کو ان سب پر گواہ بنا کر لائیں گے“ تو آپ ﷺ نے مجھے اشارہ کیا، میں نے جب آپ ﷺ کی طرف دیکھا تو آپ ﷺ کی دونوں مبارک آنکھوں سے آنسو رواں تھے۔