مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عبد الله بن مسعود— عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ باب: عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْغَفَّارِ بْنُ عَبْدِ اللهِ ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ ، عَنِ الْأَعْمَشِ قَالَ : سَمِعْتُ ابْنَ يُوسُفَ ، قَالَ وَهُوَ عَلَى الْمِنْبَرِ : أَلِّفُوا الْقُرْآنَ كَمَا أَلَّفَهُ جِبْرِيلُ : السُّورَةُ الَّتِي تُذْكَرُ فِيهَا الْبَقَرَةُ ، السُّورَةُ الَّتِي يُذْكَرُ فِيهَا آلُ عِمْرَانَ ، السُّورَةُ الَّتِي يُذْكَرُ فِيهَا النِّسَاءُ .
قَالَ الْأَعْمَشُ : فَلَقِيتُ إِبْرَاهِيمَ ، فَأَخْبَرْتُهُ ، فَسَبَّهُ ، ثُمَّ قَالَ إِبْرَاهِيمُ : حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ يَزِيدَ ، أَنَّهُ كَانَ مَعَ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ ، حِينَ رَمَى جَمْرَةَ الْعَقَبَةِ ، فَاسْتَبْطَنَ الْوَادِيَ ، فَرَمَاهَا مِنْ بَطْنِ الْوَادِي بِسَبْعِ حَصَيَاتٍ ، يُكَبِّرُ مَعَ كُلِّ حَصَاةٍ ، فَقُلْتُ لَهُ : يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، إِنَّ النَّاسَ يَرْمُونَهَا مِنْ فَوْقِهَا ، فَقَالَ ابْنُ مَسْعُودٍ : هَذَا وَالَّذِي لَا إِلَهَ غَيْرُهُ ، مَقَامُ الَّذِي أُنْزِلَتْ عَلَيْهِ سُورَةُ الْبَقَرَةِ .
الاعمش رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے ابن یوسف کو منبر پر یہ کہتے ہوئے سنا: ”قرآن کو اسی ترتیب پر رکھو جس طرح جبریل علیہ السلام نے اسے ترتیب دیا تھا: وہ سورت جس میں گائے کا تذکرہ ہے، وہ سورت جس میں آلِ عمران کا تذکرہ ہے اور وہ سورت جس میں خواتین کا تذکرہ ہے۔“ اعمش رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ پھر میں ابراہیم رحمہ اللہ سے ملا اور انہیں یہ بات بتائی تو انہوں نے اس (ابن یوسف) کو برا بھلا کہا، پھر ابراہیم رحمہ اللہ نے فرمایا کہ مجھ سے عبدالرحمٰن بن یزید رحمہ اللہ نے بیان کیا کہ وہ جمرہ عقبہ کی رمی کے وقت سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھے، انہوں نے وادی کے درمیان سے سات کنکریاں ماریں اور ہر کنکری کے ساتھ «اللهُ أَكْبَرُ» ”اللہ سب سے بڑا ہے“ کہا۔ میں نے ان سے عرض کیا کہ اے ابو عبدالرحمٰن! لوگ تو اس کے اوپر والے حصے سے رمی کرتے ہیں، تو سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: «وَالَّذِي لَا إِلَهَ غَيْرُهُ» ”قسم ہے اس ذات کی جس کے سوا کوئی سچا معبود نہیں“ ”یہ اس مبارک ہستی (رسول اللہ ﷺ) کے کھڑے ہونے کا مقام ہے جن پر ﴿سورۃ البقرہ﴾ نازل فرمائی گئی تھی۔“