مسند أبي يعلى الموصلي
مسند علي بن أبي طالب رضي الله عنه— علی بن ابی طالب کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: علی بن ابی طالب کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 499
حَدَّثَنَا خَلَفُ بْنُ هِشَامٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِي حَيَّةَ ، قَالَ : رَأَيْتُ عَلِيًّا يَتَوَضَّأُ ، فَغَسَلَ كَفَّيْهِ حَتَّى أَنْقَاهُمَا ، ثُمَّ مَضْمَضَ ثَلَاثًا ، وَاسْتَنْشَقَ ثَلَاثًا ، وَغَسَلَ وَجْهَهُ ثَلَاثًا ، وَذِرَاعَيْهِ ثَلَاثًا ، وَمَسَحَ بِرَأْسِهِ ، وَغَسَلَ قَدَمَيْهِ إِلَى الْكَعْبَيْنِ ، وَأَخَذَ فَضْلَ طَهُورِهِ فَشَرِبَ وَهُوَ قَائِمٌ ، ثُمَّ قَالَ : أَحْبَبْتُ أَنْ أُرِيَكُمْ كَيْفَ كَانَ طُهُورُ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
ترجمہ
ابو حیہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ میں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو وضو کرتے ہوئے دیکھا؛ آپ نے اپنے دونوں ہاتھوں کو دھویا یہاں تک کہ انہیں خوب صاف ستھرا کر لیا، پھر تین مرتبہ کلی کی، تین مرتبہ ناک میں پانی ڈالا، تین بار اپنا چہرہ دھویا اور تین ہی بار اپنے دونوں ہاتھ کہنیوں سمیت دھوئے، پھر اپنے سر کا مسح کیا اور اپنے دونوں پاؤں ٹخنوں تک دھوئے، اس کے بعد آپ نے اپنے وضو کا بچا ہوا پانی لیا اور اسے کھڑے ہو کر نوش فرمایا، پھر ارشاد فرمایا: ”میں نے یہ چاہا کہ تمہیں دکھاؤں کہ رسول اللہ ﷺ کا وضو کس طرح کا ہوتا تھا“۔