مسند أبي يعلى الموصلي
مسند علي بن أبي طالب رضي الله عنه— علی بن ابی طالب کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: علی بن ابی طالب کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 498
حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ سَالِمٍ ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عَمْرٍو ، عَنِ ابْنِ عَقِيلٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ ، أَنَّهُ سَمَّى ابْنَهُ الْأَكْبَرَ حَمْزَةَ ، وَسَمَّى حُسَيْنًا بِعَمِّهِ جَعْفَرٍ ، قَالَ : فَدَعَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلِيًّا ، فَلَمَّا أَتَى ، قَالَ : غَيَّرْتَ اسْمَ ابْنَيَّ هَذَيْنِ ؟ قُلْتُ : اللهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ ، فَسَمَّى حَسَنًا وَحُسَيْنًا .
ترجمہ
سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے اپنے بڑے بیٹے کا نام (اپنے چچا کے نام پر) حمزہ رکھا، اور حسین کا نام اپنے چچا جعفر کے نام پر رکھا۔ فرمایا: پھر رسول اللہ ﷺ نے علی رضی اللہ عنہ کو بلایا، جب وہ آئے تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم نے میرے ان دونوں بیٹوں کے نام بدل دیے ہیں؟“ میں نے عرض کیا: اللہ اور اس کا رسول زیادہ جانتے ہیں۔ چنانچہ آپ ﷺ نے ان کا نام حسن اور حسین رکھا۔