مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عبد الله بن مسعود— عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ باب: عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا الْمُعَلَّى بْنُ مَهْدِيٍّ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ بَهْدَلَةَ ، عَنْ زِرٍّ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ : كُنْتُ غُلَامًا يَافِعًا فِي غَنَمٍ لِعُقْبَةَ بْنِ أَبِي مُعَيْطٍ أَرْعَاهَا ، فَأَتَى النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَبُو بَكْرٍ مَعَهُ ، فَقَالَ : يَا غُلَامُ ، هَلْ مَعَكَ مِنْ لَبَنٍ ؟ فَقُلْتُ : نَعَمْ ، وَلَكِنِّي مُؤْتَمَنٌ ، فَقَالَ : ائْتِنِي بِشَاةٍ لَمْ يَنْزُ عَلَيْهَا الْفَحْلُ ، فَأَتَيْتُهُ بِعَنَاقٍ أَوْ جَذَعَةٍ ، فَاعْتَقَلَهَا رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثُمَّ جَعَلَ يَمْسَحُ الضَّرْعَ ، وَيَدْعُو حَتَّى أَنْزَلَتْ ، فَأَتَاهُ أَبُو بَكْرٍ بِصَخْرَةٍ ، فَاحْتَلَبَ فِيهَا ، ثُمَّ قَالَ لِأَبِي بَكْرٍ : اشْرَبْ ، فَشَرِبَ أَبُو بَكْرٍ ، ثُمَّ شَرِبَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَعْدَهُ ، ثُمَّ قَالَ لِلضَّرْعِ : اقْلِصْ ، فَقَلَصَ ، فَعَادَ كَمَا كَانَ قَالَ : ثُمَّ أَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَعْدُ ، فَقُلْتُ : يَا رَسُولَ اللهِ ، عَلِّمْنِي مِنْ هَذَا الْكَلَامِ ، أَوْ مِنْ هَذَا الْقُرْآنِ ، فَمَسَحَ رَأْسِي ، وَقَالَ : إِنَّكَ غُلَامٌ مُعَلَّمٌ قَالَ : فَلَقَدْ أَخَذْتُ مِنْ فِيهِ سَبْعِينَ سُورَةً مَا نَازَعَنِي فِيهَا بَشَرٌ .
سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے بیان کیا ”میں عقبہ بن ابی معیط کی بکریاں چرانے والا ایک نو عمر لڑکا تھا کہ رسول اللہ ﷺ اور سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ میرے پاس تشریف لائے اور آپ ﷺ نے دریافت فرمایا: «يَا غُلَامُ هَلْ مَعَكَ مِنْ لَبَنٍ؟» ”اے لڑکے! کیا تمہارے پاس کچھ دودھ ہے؟“ میں نے عرض کیا: ”جی ہاں! لیکن میں (ان کا) امانت دار ہوں۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: «ائْتِنِي بِشَاةٍ لَمْ يَنْزُ عَلَيْهَا الْفَحْلُ» ”مجھے ایسی بکری لا کر دو جس پر ابھی نر نہ چڑھا ہو۔“ میں آپ ﷺ کے پاس ایک کم عمر یا ایک سالہ بکری لے آیا، رسول اللہ ﷺ نے اسے تھام لیا، پھر آپ ﷺ اس کے تھنوں کو مسح کرنے لگے اور دعا فرمانے لگے یہاں تک کہ تھنوں نے دودھ اتار دیا، پھر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ ایک (پیالہ نما) پتھر لائے جس میں آپ ﷺ نے دودھ دوہا، پھر آپ ﷺ نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے فرمایا: «اشْرَبْ» ”تم پیو۔“ چنانچہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے پیا اور ان کے بعد نبی کریم ﷺ نے نوش فرمایا، پھر آپ ﷺ نے تھن کو حکم دیا: «اقْلِصْ» ”سمٹ جا“، تو وہ سکڑ کر ویسا ہی ہو گیا جیسا پہلے تھا۔ ابن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں اس واقعے کے بعد نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کی: ”اے اللہ کے رسول! مجھے اس کلام یعنی اس قرآن میں سے کچھ سکھا دیجیے۔“ تو آپ ﷺ نے میرے سر پر دستِ شفقت پھیرا اور فرمایا: «إِنَّكَ غُلَامٌ مُعَلَّمٌ» ”یقیناً تم ایک سکھائے گئے (باصلاحیت) لڑکے ہو۔“ سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”چنانچہ میں نے آپ ﷺ کے دہنِ مبارک سے براہِ راست ستر سورتیں سیکھیں جن (کی صحت وقراءت) میں کوئی انسان مجھ سے جھگڑا نہیں کر سکتا۔“