مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عائشة— عائشہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَائِشَةَ باب: عائشہ کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ بْنِ أَبَانَ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ زَكَرِيَّا بْنِ أَبِي زَائِدَةَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جَعْفَرِ بْنِ الزُّبَيْرِ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: " جَاءَتْ جُوَيْرِيَةُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَتْ: إِنِّي وَقَعْتُ فِي السَّهْمِ لِثَابِتِ بْنِ قَيْسِ بْنِ شَمَّاسٍ - أَوْ لِابْنِ عَمٍّ لَهُ - فَكَاتَبْتُهُ عَلَى نَفْسِي، فَجِئْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَسْتَعِينُهُ عَلَى كِتَابِي. فَقَالَ: «هَلْ لَكِ فِي خَيْرٍ مِنْ ذَلِكَ أَقْضِي كِتَابَكِ وَأَتَزَوَّجُكِ؟» قَالَتْ: نَعَمْ. قَالَ: «فَقَدْ فَعَلْتُ»سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ سیدہ جویریہ رضی اللہ عنہا رسول اللہ ﷺ کی بارگاہ میں حاضر ہوئیں اور عرض کیا: ”میرا حصہ سیدنا ثابت بن قیس بن شماس رضی اللہ عنہ یا ان کے کسی چچا زاد بھائی کے حصے میں آیا ہے، چنانچہ میں نے اپنی آزادی کے لیے ان سے مکاتبت کا معاہدہ کر لیا ہے، اب میں رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں اپنے اس بدلِ کتابت کی ادائیگی میں آپ ﷺ سے مدد کی طالب ہو کر آئی ہوں۔“ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”کیا تم اس سے بہتر بات پسند کرو گی کہ میں تمہارا بدلِ کتابت ادا کر دوں اور تم سے نکاح کر لوں؟“ انہوں نے عرض کیا: ”جی ہاں!“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تحقیق میں نے ایسا کر دیا ہے۔“