مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عائشة— عائشہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَائِشَةَ باب: عائشہ کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 4964
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ بْنِ أَبَانَ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ زَكَرِيَّا بْنِ أَبِي زَائِدَةَ ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ : سُئِلَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ رَجُلٍ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ الْبَتَّةَ ، يَعْنِي ثَلَاثًا ، فَتَزَوَّجَتْ رَجُلًا ، فَطَلَّقَهَا قَبْلَ أَنْ يَدْخُلَ بِهَا ، أَتَرْجِعُ إِلَى الْأَوَّلِ ؟ فَقَالَ : لَا ، حَتَّى يَذُوقَ مِنْ عُسَيْلَتِهَا مَا ذَاقَ صَاحِبُهُ .
ترجمہ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ سے اس شخص کے بارے میں دریافت کیا گیا جس نے اپنی بیوی کو طلاقِ بتہ یعنی تین طلاقیں دے دیں، پھر اس عورت نے کسی دوسرے مرد سے نکاح کر لیا اور اس نے دخول سے پہلے ہی اسے طلاق دے دی، تو کیا وہ عورت اپنے پہلے شوہر کی طرف رجوع کر سکتی ہے؟ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”نہیں، یہاں تک کہ وہ (دوسرا شوہر) اس کی شیرینی کا ویسا ہی ذائقہ نہ چکھ لے جیسا اس کے پہلے ساتھی (شوہر) نے چکھا تھا“۔