مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عائشة— عائشہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَائِشَةَ باب: عائشہ کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ الرُّومِيِّ ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ : تَزَوَّجَنِي رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَنَا بِنْتُ سِتِّ سِنِينَ ، وَبَنَى بِي ، وَأَنَا بِنْتُ تِسْعِ سِنِينَ ، فَقَدِمْنَا الْمَدِينَةَ فَوُعِكْتُ شَهْرًا ، فَوَفَى شَعَرِي جُمَيْمَةً ، فَأَتَتْنِي أُمُّ رُومَانَ ، وَأَنَا عَلَى أُرْجُوحَةٍ ، فَصَرَخَتْ بِي ، فَأَتَيْتُهَا ، وَمَا أَدْرِي مَاذَا يُرَادُ مِنِّي ، فَأَخَذَتْ بِيَدِي ، فَأَوْقَفَتْنِي عَلَى الْبَابِ ، فَقُلْتُ : هَهْ هَهْ ، حَتَّى ذَهَبَ نَفَسِي ، فَأَدْخَلَتْنِي بَيْتًا ، فَإِذَا نِسْوَةٌ مِنَ الْأَنْصَارِ ، فَقُلْنَ لِي : عَلَى الْخَيْرِ وَالْبَرَكَةِ ، عَلَى خَيْرِ طَائِرٍ ، فَأَسْلَمَتْنِي إِلَيْهِنَّ ، فَغَسَلْنَ رَأْسِي وَأَصْلَحْنَنِي ، فَلَمْ يَرُعْنِي إِلَّا رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَسْلَمْنَنِي .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ نے مجھ سے اس وقت نکاح کیا جب میں چھ سال کی تھی اور میری رخصتی اس وقت ہوئی جب میں نو سال کی تھی۔ جب ہم مدینہ منورہ آئے تو میں ایک ماہ تک بخار کی لپیٹ میں رہی یہاں تک کہ (بال جھڑنے کے بعد) میرے بال دوبارہ بڑھ کر کندھوں تک پہنچ گئے۔ پھر میری والدہ سیدہ ام رومان رضی اللہ عنہا میرے پاس آئیں جبکہ میں ایک جھولے پر (کھیل رہی) تھی، انہوں نے مجھے پکارا تو میں ان کے پاس چلی آئی اور مجھے کچھ علم نہ تھا کہ وہ میرے ساتھ کیا کرنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے میرا ہاتھ پکڑا اور مجھے گھر کے دروازے پر لا کر کھڑا کر دیا، میں اس وقت ہانپ رہی تھی یہاں تک کہ میرا سانس بحال ہو گیا۔ پھر وہ مجھے ایک کمرے میں لے گئیں جہاں انصار کی کچھ خواتین موجود تھیں، انہوں نے مجھے دیکھ کر یہ دعا دی «عَلَى الْخَيْرِ وَالْبَرَكَةِ وَعَلَى خَيْرِ طَائِرٍ» ”تمہیں خیر و برکت نصیب ہو اور تمہارا مقدر بہترین ہو“۔ میری والدہ نے مجھے ان کے سپرد کر دیا، ان خواتین نے میرا سر دھویا اور مجھے بنا سنوار کر تیار کیا، پھر مجھے کسی بات نے اچنبھے میں نہیں ڈالا سوائے اس کے کہ اچانک رسول اللہ ﷺ تشریف لے آئے اور ان خواتین نے مجھے آپ ﷺ کے حوالے کر دیا۔“