مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عائشة— عائشہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَائِشَةَ باب: عائشہ کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 4898
حَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا صَالِحُ بْنُ مُوسَى ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ عَائِشَةَ ابْنَةِ طَلْحَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ ، قَالَتْ : وَاللهِ ، إِنِّي لَفِي بَيْتِي ذَاتَ يَوْمٍ ، وَرَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَصْحَابُهُ فِي الْفِنَاءِ ، وَالسِّتْرُ بَيْنِي وَبَيْنَهُمْ ، إِذْ أَقْبَلَ طَلْحَةُ بْنُ عُبَيْدِ اللهِ ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : مَنْ سَرَّهُ أَنْ يَنْظُرَ إِلَى رَجُلٍ يَمْشِي عَلَى ظَهْرِ الْأَرْضِ قَدْ قَضَى نَحْبَهُ ، فَلْيَنْظُرْ إِلَى طَلْحَةَ .
ترجمہ
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”خدا کی قسم! میں ایک روز اپنے گھر میں موجود تھی جبکہ رسول اللہ ﷺ اور آپ کے صحابہ رضی اللہ عنہم صحن میں تشریف فرما تھے اور میرے اور ان کے درمیان پردہ حائل تھا کہ اسی اثنا میں سیدنا طلحہ بن عبید اللہ رضی اللہ عنہ تشریف لائے، تو رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص کو یہ بات خوش کرے کہ وہ زمین کی پیٹھ پر چلتے پھرتے کسی ایسے شخص کو دیکھے جو اپنی نذر (راہِ خدا میں جاں نثاری) پوری کر چکا ہو، تو اسے چاہیے کہ وہ طلحہ کو دیکھ لے“۔“